قومی خبریں

راہل گاندھی کی ہاتھرس سانحہ کے متاثرین سے ملاقات، وزیر اعلیٰ سے کی دل کھول کر معاوضہ دینے کی اپیل

متاثرین سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا، ’’یہ افسوسناک معاملہ ہے۔ کئی خاندانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بہت سے لوگ فوت ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی کوتاہی تو ہے اور غلطیاں ہوئی ہیں۔ معاوضہ معقول ہونا چاہیے‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ&nbsp;سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

ہاتھرس: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی صبح اتر پردیش کے علی گڑھ میں ہاتھرس سانحہ کے متاثرین سے ملاقات کے بعد ہاتھرس پہنچے۔ یہاں بھی انہوں نے ہاتھرس بھگدڑ میں اپنی جانیں گنوانے والوں اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔ انہوں نے متاثرین سے زمین پر بیٹھ کر بات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

Published: undefined

متاثرین سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا، ’’میں نے اہل خانہ سے بات کی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ ہے اور بہت سے خاندانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بہت سے لوگ فوت ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی کوتاہی تو ہے اور غلطیاں ہوئی ہیں۔ معاوضہ معقول ہونا چاہیے۔ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دل کھول کر معاوضہ دیں میں۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد متاثرہ خاندان کے ایک رکن نے کہا، ’’انہوں نے (راہل گاندھی نے) متاثرین کے خاندانوں کے غم کو جانا اور اس کے بعد کہا کہ وہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور معاوضے کو بڑھوانے کی کوشش کریں گے۔ اس سانحہ پر کارروائی ہونی چاہئے۔‘‘

Published: undefined

متاثرہ خاندان کے ایک اور رکن نے کہا، ’’انہوں نے (راہل گاندھی نے) ہم سے پوچھا کہ آپ کس کو قصوروار ٹھہراتے ہیں؟ ہم نے کہا کہ ہم اس واقعے کے لیے بابا (بھولے بابا) کو قصوروار ٹھہراتے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ ہاتھرس میں 2 جولائی کو ستسنگ کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس میں 120 سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined