یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبا و طالبات کی ویڈیوز اور تصویریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ وہ یوکرین سے کسی بھی حال میں نکلنا چاہتے ہیں، لیکن کئی طلبا کو ابھی تک کوئی مدد حاصل نہیں ہو پائی ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی ایک ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں طالبات اپنی تکلیف بیان کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا ہے ’’بنکروں میں ہندوستانی طلبا کی تصویریں پریشان کرنے والی ہیں۔ کئی طلبا مشرقی یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں زبردست حملے ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں حکومت ہند سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری اثر سے طلبا کو یوکرین سے باہر نکالنے کا انتظام کیا جائے۔ ساتھ ہی راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ طلبا کے فکرمند گھر والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یوکرین سے ہندوستانیوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ہے۔ ہفتہ کی صبح ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ ممبئی سے رومانیہ کے بخاریست شہر کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ اس میں 470 طلبا کو ہندوستان واپس لایا جائے گا۔ اس کے بعد ایک فلائٹ ہنگری سے دہلی پہنچے گی۔ علاوہ ازیں ایئر انڈیا کی 2 فلائٹس رومانیا سے دہلی پہنچنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined