گزشتہ تقریباً دو ماہ سے منی پور میں رہ رہ کر پرتشدد واقعات ہو رہے ہیں۔ کشیدگی لگاتار برقرار ہے جس کی وجہ سے نہ تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی ہو رہی ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں تشدد پر قابو پانے کی لگاتار کوششیں کر رہی ہیں، لیکن میتئی اور کوکی طبقہ کے درمیان جنگ بند ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی منی پور کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ محبت کا پیغام لے کر منی پور گئے ہیں جہاں راحتی کیمپوں میں متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے اور سول سوسائٹی کے لوگوں سے بھی موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Published: undefined
راہل گاندھی 29 اور 30 جون کو منی پور میں رہیں گے اور ریاست میں تیار کیے گئے راحتی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ راجدھانی امپھال اور چراچندپور میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر میتئی اور کوکی طبقہ میں پیدا رنجش کو کم کرنے کی کوششیں ہوں گی۔ راہل گاندھی متاثرین سے بات کر منی پور کے نازک حالات کو سمجھنے کی کوشش بھی کریں گے اور تشدد پر آمادہ لوگوں کو یہ پیغام دیں گے کہ وہ نفرت چھوڑ کر ’محبت کی دکان‘ کھولیں۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال بھی منی پور گئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ متاثرین سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی اور کے سی وینوگوپال میڈیا سے خطاب کر سکتے ہیں۔ راہل گاندھی کا منی پور دورہ اس لیے بھی اہم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ لگاتار وزیر اعظم سے منی پور تشدد معاملے پر خاموشی توڑنے کی گزارش کرتے رہے ہیں، لیکن ابھی تک پی ایم مودی نے لوگوں سے امن کی اپیل تک نہیں کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined