قومی خبریں

انتخابی کیمپین کے بیچ راہل گاندھی کیدارناتھ پہنچے

راہل گاندھی کل دن کے وقت ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کیدارناتھ دھام پہنچے اور رسم کے مطابق بابا کیدارناتھ کی پوجا کرنے کے بعد جیوترلنگ کے درشن کئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

پانچ ریاستوں میں جاری اسمبلی انتخابات کی ہلچل کے درمیان کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی اتوار کو اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام پہنچے جہاں انہوں نے بھگوان شیو کے جیوترلنگ کے درشن کئے اور عظیم الشان آرتی میں شامل ہوئے۔ 

Published: undefined

کانگریس کے مواصلات محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مسٹر گاندھی دن کے وقت ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کیدارناتھ دھام پہنچے اور رسم کے مطابق بابا کیدارناتھ کی پوجا کرنے کے بعد جیوترلنگ کے درشن کئے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ شام میں مسٹر گاندھی نے بابا کی عظیم الشان آرتی میں شرکت کی اور آرتی کی تکمیل تک بابا کا دھیان کرتے رہے۔ آرتی کی تکمیل کے بعد انہوں نے مندر کی خدمت کے کاموں میں بھی حصہ لیا۔

Published: undefined

پیر یعنی آج مسٹر گاندھی کیدارناتھ میں آرام کریں گے اور بابا کی پوجا کریں گے اور آرتی میں شرکت کریں گے۔ شیو بھکت مسٹر گاندھی نے اس سے قبل گوری کنڈ سے کیدار دھام تک 14 کلومیٹر پیدل سفر کیا تھا۔ وہ کیلاش مانسروور جاکر بھگوان شیو کے درشن بھی کرچکے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران انہوں نے اجین میں مہاکال کے درشن کے ساتھ ساتھ کئی مندروں میں درشن کئے۔ کیدارناتھ یاترا کو بھی بھارت جوڑو یاترا کا روحانی سفر سمجھا جا رہا ہے۔ سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر گاندھی منگل کو بابا کیدار کے درشن کرنے کے بعد واپس آئیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined