راہل گاندھی نے سابق مرکزی وزیر خارجہ اور بی جے پی لیڈر سشما سوراج کے انتقال پر اظہارِ غم کرتے ہوئے ان کے شوہر کوشل سوراج کو ایک خط لکھا۔ خط میں راہل گاندھی نے سوراج کو غیر معمولی لیڈر اور بہترین مقرر بتتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ رہتے ہوئے اپنے کام سے انھوں نے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے خاص جگہ بنائی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس دوران ان کی نجی بیماریاں بھی لوگوں کی پریشانیوں کو حل کرنے کے تئیں ان کی لگن کو دیکھتے ہوئے ہار مانتی رہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کوشل سوراج کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ ’’افسوس کے اس وقت میں آپ اور آپ کی بیٹی بانسری کا دھیان آتا ہے اور آپ دونوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔ سشما جی کی وراثت ہمیشہ زندہ رہے گی اور لاکھوں ہندوستانیوں کے دلوں کو چھوتی رہے گی۔ میں اس تکلیف کے وقت میں آپ کے سکون کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کا منگل کی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ بدھ کی شام کو دہلی کے لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ان کا آخری رسوم ادا کیا گیا۔ سشما سوراج کی بیٹی بانسری نے آخری رسوم کے وقت سبھی رسمیں پوری کیں۔ سشما کے انتقال پر ملک و بیرون ملک کے کئی لیڈروں نے افسوس کا اظہار کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined