ہندوستان کے پہلے وزیرِ اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 135ویں سالگرہ کے موقع پر آج پورا ملک انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے پنڈت نہرو کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ نہرو جدید ہندوستان کے معمار، جمہوریت کے علمبردار اور مضبوط اداروں کے بانی تھے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا، ’’ہندوستان کے پہلے وزیرِ اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی سالگرہ پر سلام۔ ان کے جمہوری، ترقی پسند اور شامل مزاج خیالات ہمیشہ ہمارے نظریات اور ہندوستان کے اساس کا حصہ رہیں گے۔‘‘
کانگریس کے مرکزی رہنماؤں نے دہلی کے شانتی وَن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں نہرو کی خدمات کو یاد کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے سابق وزیرِ اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان اور جنرل سیکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے بھی پنڈت نہرو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک اہم اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 14 نومبر 1949 کو پنڈت نہرو کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار کتاب تحریر کی گئی تھی، جس میں نہرو کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ اس کتاب کی تدوین میں اہم شخصیات جیسے کہ ڈاکٹر راجندر پرساد، سروپلی رادھا کرشنن اور پرشوتم داس ٹنڈن شامل تھے۔
Published: undefined
جے رام رمیش نے مزید کہا کہ اس کتاب میں 100 سے زائد عالمی شخصیات اور دانشوروں نے نہرو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کانگریس نے نہرو میموریل فنڈ (جے این ایم ایف) کے تحت ایک جدید ڈیجیٹل ذخیرہ بنانے کا اعلان کیا، جس کا اجراء 14 نومبر 2025 کو کیا جائے گا۔ یہ ڈیجیٹل ذخیرہ نہرو کی زندگی اور ان کی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہوگا اور اس میں متنوع مواد شامل ہوگا۔
جے رام رمیش نے مزید کہا کہ نہرو کی شخصیت کے کئی پہلوؤں پر لکھا جا چکا ہے لیکن اس نئے ذخیرے میں نہرو کے نظریات اور ان کی خدمات کو نئی نسل تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز