قومی خبریں

راہل گاندھی کی بہار کانگریس رہنماؤں کے ساتھ آن لائن میٹنگ، انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال

راہل گاندھی نے کہا کہ بہار میں تبدیلی کے لئے حکومت مخالف تمام قوتیں یکجا ہو کر لڑائی لڑیں اور ایک نئی حکومت تشکیل دیں، جس سے بہار کے عوام سکون کی زندگی گزار سکیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار کانگریس مشاورتی کمیٹی کے تمام ارکان سے اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے آن لائن میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران راہل گاندھی کو کانگریس رہنماؤں نے حالات سے آگاہ کرایا اور ان سے ضروری ہدایات حاصل کیں۔

Published: undefined

گزشتہ روز ہونے والے اس آن لائن اجلاس میں راہل گاندھی نے بہار کانگریس کے رہنماؤں سے کہا کہ بہار کے عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عاجز اور کاموں سے مکمل طور پر غیر مطمئن ہیں، وہ ریاست میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’اسی تبدیلی کے لئے حکومت مخالف تمام قوتیں یکجا ہو کر لڑائی لڑیں اور ایک نئی حکومت تشکیل دیں، جس سے بہار کے عوام سکون کی زندگی گزار سکیں۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا، ’’بہار روایتی اور سماجی طور پر ایک عظیم ریاست رہی ہے۔ حلات اور طویل مدت کی ناقص حکمرانی کے سبب یہ آج ترقی کی راہ میں پسماندہ نظر آتی ہے۔ ایسے حالات میں ایک ذہنیت اور خیالات والے لوگوں کو ایک صف میں جمع ہو کر ریاست کے عوام کے حق میں کام کرنا پڑے گا۔‘‘

Published: undefined

میٹنگ میں موجود مشاورتی کمیٹی کے ارکان نے ایک آواز میں کہا کہ عظیم اتحاد کا خاکہ جتنی جلد طے ہوگا بہار اور پارٹی کے حق میں اتنا ہی بہتر ہوگا۔ اس اثنا میں یکے بعد دیگرے تمام رہنماؤں نے راہل گاندھی کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی نے سبھی کو تسلی کے ساتھ سنا۔

Published: undefined

بہار پردیش کمیٹی کے ترجمان راجیش راٹھور نے بتایا کہ راہل گاندھی کے ساتھ میٹنگ میں کانگریس جنرل سکریٹری معاون انچارج تنظیم کے سی وینو گوپال، بہار انچارج اور رکن راجیہ سبھا شکتی سنگھ گوہل، انچارج سکریٹری ویریندر سنگھ راٹھور اور اجے کپور، ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا، کانگریس بہار قانون ساز کونسل کے قائد سدانند سنگھ، کارگزار صدر ڈاکٹر اشوک کمار، کوکب قادری، ڈاکٹر سمیر کمار سنگھ اور شیام سندر سنگھ دھیرج سمیت کئی رہنما شامل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined