نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا احاطہ کرنے جانے والے پلتزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی لاش کو جلد سے جلد وطن واپس لایا جائے۔
Published: undefined
صحافی دانش صدیقی کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’دانش صدیقی کے کنبہ کے افراد اور احباب سے میری تعزیت۔ میں حکومت ہند سے اپیل کروں گا کہ دانش صدیقی کی لاش جلد سے جلد ہندوستان واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔‘‘ واضح ر ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کی رپورٹنگ کرنے کے لئے قندھار جانے والے ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو قتل کردیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 13 جولائی کو بھی ان پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined