دہلی کے وویک وہار علاقے میں بچوں کی نگہداشت والے ایک مرکز میں آتش زدگی کے حادثے نے پورے ملک کو افسردہ کر دیا ہے۔ دہلی حکومت نے اس واقعے کی تفتیش اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ اس حادثے پر کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کے ساتھ تعزیت کیا ہے نیز زخمی بچوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں بیبی کیئر اسپتال میں آگ لگنے سے کئی نوزائیدہ بچوں کی موت کی خبر انتہائی دل دہلا دینے والی ہے۔ تمام سوگوار والدین اور خاندان کے ساتھ میں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں زخمی بچوں کے جلد سے جلد صحت یاب ہو اور محفوظ ہونے کی امید کرتا ہوں۔
Published: undefined
اسی کے ساتھ ہی دہلی کانگریس کی جانب سے بھی اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ دہلی کانگریس کے صدر دیوندر یادو نے شوسل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کے وویک وہار کے چائلڈ ہاسپٹل میں آتشزدگی کے حادثے میں نومولود بچوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔میری انتظامیہ اور دہلی کانگریس کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
Published: undefined
دیوندر یادو نے اپنی پوسٹ کے ذریعے اس واقعے کی تفتیش کا بھی مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق بھی ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کو روکا جا سکے۔ انہوں نے اس دلدوز سانحے پر نومولود بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی دہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایشور نومولود بچوں کے اہلِ خانہ کو یہ دلدوز صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور جو زخمی ہوئے ہیں انہیں جلد صحت یاب کرے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی کے وویک وہار علاقے میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک اسپتال ’نیوبورن بیبی کیئر ہاسپٹل‘ میں آگ لگنے سے 7 نوزائدہ بچوں کی موت ہوگئی جبکہ 5 بچے زخمی ہو گئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ اس حادثے کے بعد اسپتال ماملک نوین کِچی فرار ہو گیا تھا، جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق اسپتال کے مالک کے خلاف 336 اور 304 اے کے تحت مقدہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز