’بھارت یاتریوں‘ کے کیمپ کی جگہ پر جمعرات کی صبح پرچم لہرانے کے بعد راہل گاندھی نے تمل ناڈو میں کنیاکماری کے جواہر بال منچ کا رخ کیا۔ یہاں انھوں نے بچوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔ اس دوران بچوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ’انّا‘ کہہ کر بلایا اور کہا کہ ’’ہم راہل انّا سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنی بات رکھیں۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اسکولی طلبا کو خطاب کرتے ہوئے ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ راہل گاندھی نے جواہر بال منچ کے ذریعہ منعقد پینٹنگ مقابلہ کے فاتحین کو ایوارڈ بھی دیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے میں 224 بچوں نے حصہ لیا تھا جس میں 178 ڈرائنگ کی نمائش کی گئی۔ اس دوران اسکول کا احاطہ ’بھارت جوڑو، بچے جوڑو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined