لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا اور اسمبلی انتخاب کے پیش نظر پارٹی لیڈران و کارکنان سے تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس دوران راہل گاندھی نے کچھ کشمیری لڑکیوں سے ملاقات بھی کی تھی جس کی ویڈیو آج (26 اگست) انھوں نے جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کشمیری طالبات سے خواتین کے تحفظ، روزگار، اسمبلی انتخاب، مکمل ریاستی درجہ و دیگر مقامی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کشمیری طالبات سے ملاقات کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی ہے جو کہ 11 منٹ 11 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ اس ویڈیو کو انھوں نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے بھی شیئر کیا ہے جس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’کمشیر کی خواتین کے پاس رہنے کے لیے طاقت، لچیلاپن، شعور اور بہت کچھ ہے۔ لیکن کیا ہم انھیں ان کی آواز سننے کا موقع دے رہے ہیں؟‘‘
Published: undefined
اس ویڈیو میں راہل گاندھی انتہائی ہلکے پھلکے انداز میں اور خوشگوار ماحول میں کشمیری لڑکیوں سے مختلف موضوعات پر ان کا نظریہ جاننے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک جگہ تو وہ لڑکیوں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ شادی کے دباؤ سے متعلق ان کا کیا نظریہ ہے۔ اس کے جواب میں ایک لڑکی تو فوراً جواب دیتی ہے کہ وہ جلد شادی نہیں کرنا چاہتی۔ ایک لڑکی تو شادی کو کچھ ڈراؤنا بتاتی ہے اور اس کے پیچھے کی وجہ بھی بیان کرتی ہے۔ پھر لڑکیوں نے راہل گاندھی سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کر دیا۔ اس پر راہل گاندھی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ 30-20 سالوں سے شادی کا دباؤ برداشت کر رہے ہیں، اور اب اس سے واپس نکل چکے ہیں۔
Published: undefined
اس بات چیت کے دوران راہل گاندھی نے اپنی بہن پرینکا گاندھی کو ویڈیو کال بھی کیا اور وہاں موجود لڑکیوں سے ان کی بات کرائی۔ پرینکا گاندھی کو ان لڑکیوں نے کشمیر آنے کی دعوت دی اور ویڈیو کالنگ سے بات کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined