’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ آج ممبئی میں اختتام کو پہنچی اور کل ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار ہی نہیں، بلکہ مختلف ریاستوں کے سرکردہ لیڈران مثلاً ایم کے اسٹالن، فاروق عبداللہ، تیجسوی یادو، اکھلیش یادو اور کلپنا سورین جیسی شخصیتیں شامل ہوں گی۔ اس سے قبل آج ممبئی میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران لوگوں کی زبردست بھیڑ سڑکوں پر دکھائی دی۔ ممبئی کی عوام راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آ رہی تھی۔ یاترا کے دوران پرینکا گاندھی نے عوام سے خطاب بھی کیا جس میں مرکز کی مودی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر حملہ کیا۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے راہل گاندھی کے ساتھ کھلی چھت والی کار میں کھڑی ہو کر لوگوں کے استقبال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’آج بھارت جوڑو نیائے یاترا ختم ہو رہی ہے۔ ہم دونوں یہاں آ کر بہت خوش ہیں۔ راہل گاندھی جی نے یہ یاترا اس لیے کی تاکہ آپ ملک کی حقیقت کو سمجھیں۔ یہ پوری یاترا عوام کو بیدار کرنے کے لیے تھی۔‘‘
Published: undefined
مرکزی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’آپ آج ملک میں جتنے بھی اشتہارات دیکھتے ہیں، ان میں کوئی سچائی نظر نہیں آتی۔ کیا مہنگائی کم ہوئی؟ بے روزگاری کم ہوئی؟ بی جے پی حکومت ایک طرف دکھاتی ہے کہ بڑے بڑے ایونٹ ہو رہے ہیں، دوسری طرف نوٹ بندی، جی ایس ٹی جیسے فیصلے لیے جاتے ہیں جس سے لوگوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’آج ملک کی ملکیت چند صنعت کاروں کو سونپی جا رہی ہے۔ اس لیے آپ کو خود سوچنا پڑے گا کہ آپ کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز