چنئی: کانگریس کے سابق صدر اور رہنما راہل گاندھی نے حال ہی میں تامل ناڈو میں باورچیوں کے ایک گروپ کی پاک کلا نمائش میں شامل ہوئے اور رائتے کے ساتھ مشروم بریانی کا مزہ لیا۔ 'ولیج ککنگ چینل' اپنے کوکنگ ویڈیوز کے لئے جانا جاتا ہے اور قریب 5 ملین صارفین کے ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ جمعہ کے روز چینل نے 14 منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مشروم بریانی کیسے تیار کی جاتی ہے۔
Published: undefined
جب ایک تجربہ کار اور چار نوجوانوں کے پاک دستہ نے آخری مرحلہ مکمل کر لیا اور رسیلی بریانی کو ابالنے کے لئے چھوڑ دیا۔ تو راہل گاندھی کو ایک نیلے رنگ کی ٹی شرٹ میں اس جگہ داخل ہوتے نظر آئے، ان کے ساتھ ایک ترجمان بھی تھا۔ باورچیوں نے راہل گاندھی کو مدعو کیا اور کہا ، "تمل ناڈو میں خوش آمدید۔"
Published: undefined
ویڈیو بشکریہ village cooking channel
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ میں ’تمل کوکری شو‘ میں پہلے ہی آنا چاہتا تھا، لیکن میرے پاس وقت نہیں تھا، لہذا میں اب آیا ہوں، مجھے دکھاؤ کہ آپ کھانا کیسے بنا رہے ہیں۔"پانچوں باورچیوں کو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ راہل گاندھی کھانا کیسے بنتا ہے اس کو جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے ان باورجیوں سے پوچھا، "کیا میں بھی آپ کی مدد کرسکتا ہوں؟" ان باورجیوں نے راہل گاندھی کو مشروم بریانی میں استعمال ہونے والی چیزوں کو تمل زبان سے آگاہ کیا اور بریانی کیسے بنتی ہے اس کے عمل کو بتایا گیا۔ راہل گاندھی نے بن رہی مشروم بریانی میں ان باورچیوں کی مدد کی، ایک ایک اجزاء کے نام تمل زبان میں دھراتے رہے، بعد میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے سابق صدر دنیش گنڈو راؤ بھی اس گروپ میں شامل ہوگئے۔
Published: undefined
راہل گاندھی کے شامل ہونے پر ان باورچیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس ویڈیو کو کوکیری چینل پر پوسٹ کیا۔ "آج ہمارے لئے ایک بہت بڑا لمحہ ہے۔ راہل گاندھی نے ہمارے کھانا پکانے والے شو میں شرکت کی اور ہماری بہت حوصلہ افزائی کی۔ راہل گاندھی کا اس عظیم موقع پر شامل ہونے کے لئے بہت بہت شکریہ۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined