قومی خبریں

راہل گاندھی کے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کا اثر پانچوں مرحلوں پر پڑے گا: اجے رائے

اجے رائے نے کہا ہے کہ یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی اتر پردیش سے الیکشن لڑیں۔ وہ یہاں کے پارٹی کارکنوں اور امیٹھی- رائے بریلی کے ایک ایک گاؤں کو جانتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اجے رائے / آئی اے این ایس</p></div>

اجے رائے / آئی اے این ایس

 
IANS

رائے بریلی لوک سبھا سیٹ پر کانگریس پارٹی کے امیدوار کے تعلق سے کئی دنوں سے جاری سسپنس ختم ہو گیا ہے۔ کانگریس نے راہل گاندھی کو رائے بریلی سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹ پہلے راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی کے پاس تھی۔ کانگریس کی جانب سے اپنے امیدوار کے اعلان کے بعد یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے نے مسرت آمیز ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کانگریس کے سربراہ اجے رائے نے کہا کہ ’’یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا اور ہم چاہتے تھے کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی اتر پردیش سے الیکشن لڑیں۔ وہ (راہل گاندھی) یہاں کے پارٹی کارکنوں اور امیٹھی- رائے بریلی کے ایک ایک گاؤں کو جانتے ہیں۔ رائے بریلی ایک روایتی سیٹ ہے، امیٹھی میں بھی اس کا زبردست اثر پڑے گا۔ اس کے علاوہ رائے بریلی سے راہل گاندھی کے الیکشن لڑنے کا اثر بقیہ پانچوں پرمرحلوں پر بھی پڑے گا۔‘‘ واضح رہے کہ راہل گاندھی آج دوپہر میں اپنا بجے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے، اس کے بعد وہ پونے کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ رائے بریلی میں راہل گاندھی کا مقابلہ بی جے پی امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ سے ہوگا۔

Published: undefined

اس سے قبل راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی اس سیٹ سے رکن پارلیمنٹ تھیں۔ اب وہ راجستھان سے راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ اس وجہ سے وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی۔ ایسے میں اب کانگریس نے راہل گاندھی کو رائے بریلی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس نے جمعہ کی صبح اپنی فہرست جاری کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined