قومی خبریں

راہل گاندھی کی ذات شہادت ہے: پون کھیڑا کا جوابی حملہ

کانگریس رہنما  پون کھیڑا نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی ذات شہادت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس نے بی جےپی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کے ذات پات پر مبنی بیان کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس رہنما  پون کھیڑا نے انوراگ ٹھاکر کے بیان پر تنقید کی ہے۔ کانگریس نے منگل یعنی30 جولائی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں پون کھیڑا بی جے پی کی ذہنیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس رہنما  پون کھیڑا نے انوراگ ٹھاکر کے راہل گاندھی کی ذات پر سوال اٹھانے والے بیان پر جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'راہل گاندھی کے والد کا نام شہید راجیو گاندھی ہے اور راہل گاندھی کی ذات شہادت ہے جسے انوراگ ٹھاکر، آر ایس ایس اور بی جے پی نہیں سمجھیں گی۔' انہوں نے کہا کہ’’ آپ گاندھی خاندان کو جتنی بھی گالی دیں، ہندوستان میں ذات پات کی مردم شماری ہوکر  رہے گی۔ ‘‘پون کھیڑا نے کہا کہ انوراگ ٹھاکر کے بیان سے ملک حیران اور غمزدہ ہے۔

Published: undefined

پون کھیڑا کے کانگریس کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کی معافی نہیں چاہتے۔ پون کھیڑا نے کہا، 'یہ ذہنیت صرف بی جے پی کی ہو سکتی ہے، جو ایک شہید خاندان کے بیٹے کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرتی ہے۔ اچھا جو چاہو کہتے رہو۔ ہمیں آپ کی معافی کی ضرورت نہیں، لیکن ہندوستان میں ذات پات کی مردم شماری ہوگی۔

Published: undefined

پون کھیڑا نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا۔ پون کھیڑا نے کہا، 'انوراگ ٹھاکر، ہمیں آپ سے ہمدردی ہے کہ آپ کی وزارت چھین لی گئی۔ آپ ہماری پارٹی اور لیڈروں کو گالی دے کر اپنا غصہ نکال رہے ہیں، لیکن ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے پہلے ہی اصلاح کر لی ہے اور گولیوں سے گالیوں کی طرف آ گئے ہیں۔ انہوں نے انوراگ ٹھاکر کے کئی پرانے ویڈیوز بھی شیئر کیے جس میں وہ اشتعال انگیز نعرے لگا رہے ہیں۔

Published: undefined

منگل یعنی 30 جولائی  کو لوک سبھا میں، بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر نے کہا، 'جس کی ذات معلوم نہیں وہ حساب کی بات کرتا ہے۔' اس کے بعد ہی اپوزیشن ارکان نے ایوان میں ہنگامہ کیا اور نعرے بازی کی۔ راہل گاندھی بھی فوراً کھڑے ہوئے اور الزام لگایا کہ انوراگ ٹھاکر جی نے میری توہین کی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے بھی انوراگ ٹھاکر کے ذات پات کے بیان پر نشانہ لگایا۔ راہل گاندھی نے کہا، 'انوراگ ٹھاکر جی نے میری توہین کی ہے لیکن میں ان سے معافی نہیں چاہتا اور مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ جتنی چاہیں گالی دے سکتے ہیں لیکن میں آپ سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا۔‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined