نئی دہلی: ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے تحت کووڈ بیڈ اور میڈیکل آکسیجن کی کمی نے ملک کی طبی خدمات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ کہیں آکسیجن نہیں مل پانے کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہو رہی ہے، تو کہیں کچھ لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈ میسر نہیں ہو پا رہا۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز اس غیر متوقع بحران کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا اور کہا کہ کوووڈ کی وجہ سے لوگوں کو دقتیں پیش آ رہی ہیں لیکن اموات آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی کمی سے ہو رہی ہیں۔
Published: undefined
اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا، ’’کورونا سے مریض کا آکسیجن لیول گر سکتا ہے لیکن یہ آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی کمی سے بہت سی اموات واقع ہو رہی ہیں۔ حکومت ہند! یہ آپ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔‘‘
خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں لوگوں کے پھیپھڑوں پر سب سے زیادہ اثر ہو رہا ہے، جس سے مریضوں کا آکسیجن لیول خطرناک طور پر گر رہا ہے، اس لے اس بار میڈیکل آکسیجن دینے کی زیادہ ضرورت پیش آ رہی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ کچھ دنوں سے مہاراشٹر، دہلی سمیت کئی ریاستیوں کے اسپتالوں کے سامنے آکسیجن سپلائی، بیڈ اور ادیات کی کمی کا مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔ کئی اسپتال لگاتار آکسیجن کی کمی سے دو چار ہیں۔ جمعہ کی صبح ہی دہلی کے ٹاپ اسپتالوں میں سے ایک سر گنگا رام اسپتال نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں داخل 25 انتہائی بیمار مریضوں کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
اس کے علاوہ دوسری ریاستوں میں بھی صورت حال نازک بنی ہوئی ہے۔ آکسیجن سپلائی کے حوالہ سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی سماعت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ چاہتا ہے کہ اس سے نمٹنے کے لئے ایک قومی پلان تیار کیا جائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک اعلی سطحی میٹنگ کی جس میں 10 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined