قومی خبریں

راجیو گاندھی کے مقابلے راہل گاندھی زیادہ بہتر پالیسی ساز، ان میں وزیر اعظم بننے کی خوبیاں موجود: سیم پترودا

سیم پترودا نے کہا کہ راہل اور راجیو کے درمیان فرق یہ ہے کہ راہل کہیں زیادہ دانشور اور مفکر ہیں، راجیو تھوڑا زیادہ کام کرنے والے تھے، ان کا ڈی این اے ایک جیسا ہے، ان کی فکر ایک جیسی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ سیم پترودا</p></div>

کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ سیم پترودا

 

تصویر سوشل میڈیا

انڈین اوورسیز کانگریس چیف سیم پترودا نے راہل گاندھی اور ان کے والد راجیو گاندھی کو ایک بہترین پالیسی ساز اور مفکر قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں لیڈران ہندوستانی نظریات کے محافظ ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی کے اندر مستقبل میں وزیر اعظم بننے کی سبھی خوبیاں موجود ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی جلد ہی بیرون ملک دورہ کرنے والے ہیں۔ اس تعلق سے بی جے پی حملہ آور بھی نظر آ رہی ہے، لیکن پترودا نے ان حملوں کو فرضی قرار دیا ہے۔ انھوں نے راہل گاندھی کے امریکہ دورہ سے متعلق کہا کہ وہ آفیشیل طریقے سے امریکہ نہیں پہنچ رہے ہیں، بلکہ وہ انفرادی سطح پر کیپٹل ہل میں کچھ لوگوں سے بات کرنے والے ہیں۔ وہ تھنک ٹینک کے لوگوں سے ملیں گے اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں بھی بات چیت کریں گے۔

Published: undefined

بہرحال، پترودا نے ہندوستان کے مختلف وزرائے اعظم کے ساتھ اپنے تجربات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے راجیو گاندھی، پی وی نرسمہا راؤ، منموہن سنگھ، وی پی سنگھ، چندرشیکھر اور ایچ ڈی دیوگوڑا جیسے کئی وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا ہے۔‘‘ پھر وہ راجیو گاندھی اور راہل گاندھی کا موازنہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان فرق یہ ہے کہ راہل کہیں زیادہ دانشور اور مفکر ہیں۔ راجیو گاندھی تھوڑا زیادہ کام کرنے والے تھے۔ ان کا ڈی این اے ایک جیسا ہے، ان کی فکریں یکساں ہیں۔ وہ حقیقی معنوں میں بہتر ہندوستان بنانے میں بھروسہ رکھتے ہیں۔ ان کی کوئی بڑی انفرادی ضرورتیں بھی نہیں ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے سیم پترودا نے کہا کہ وہ راجیو گاندھی سے کہیں زیادہ بہتر پالیسی ساز ہیں۔ وہ الگ الگ وقت، الگ الگ سہولتیں اور الگ الگ تجربات رکھتے ہیں۔ ان کو اپنی زندگی میں دو بڑے درد برداشت کرنے پڑے تھے۔ ’بھارت جوڑو یاترا‘ نے اس میں مدد کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پہلے میڈیا میں بنائی گئی شبیہ ایک شخص کے خلاف منصوبہ بند مہم پر مبنی تھی۔ ان کو بدنام کرنے کے لیے لاکھوں کروڑوں ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے، اور یہ بات پھیلائی گئی کہ وہ کبھی کالج نہیں گیا۔ بہت سارا پیسہ خرچ کر کے ان کی جھوٹی شبیہ بنائی گئی تھی۔ میں راہل گاندھی کو بہت سہرا دیتا ہوں کہ وہ طویل وقت تک اس سے لڑتے رہے اور زندہ رہے، کوئی اور ہوتا تو نہیں بچ پاتا۔

Published: undefined

انڈین اوورسیز کانگریس کے سربراہ پترودا کا کہنا ہے کہ آپ ہر وقت سبھی لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے۔ لوگ اب یہ دیکھنے لگے ہیں کہ کہا گیا تھا ہم 20 ملین ملازمتیں پیدا کریں گے، لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔ کہا گیا تھا کہ بلیک منی واپس آئے گا، یہ بھی نہیں ہوا۔ راہل کی تعریف کرتے ہوئے پترودا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے اس میں وزیر اعظم بننے کے لیے ضروری صلاحیتیں خاطر خواہ موجود ہیں۔ وہ ایک مہذب انسان ہیں، تعلیم یافتہ ہیں، ان میں مستقبل کا وزیر اعظم بننے کی سبھی خوبیاں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined