قومی خبریں

’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران راہل گاندھی نے اختیار کیا دلچسپ انداز، رپورٹر بن کر عوام سے پوچھے سوال

راہل گاندھی نے ایک خاتون سے سوال کیا کہ آپ کو کس طرح کی پریشانی کا سامنا ہے اور مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے کتنی خوش ہیں، جبکہ ایک نوجوان سے سوال کیا کہ انھیں روزگار ملا یا نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ جب جھارکھنڈ کے گوڈا پہنچی تو راہل گاندھی ایک نئے انداز میں دکھائی دیے۔ انھوں نے رپورٹر کا انداز اختیار کرتے ہوئے مائک پکڑ لیا اور عوام سے طرح طرح کے سوالات پوچھنے شروع کر دیے۔ نیشنل میڈیا پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اسے بی جے پی کا سسٹم قرار دیا اور پھر عوام سے ان کے مسائل پوچھنے لگے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس دوران ایک خاتون سے سوال کیا کہ ’’آپ خاتون ہیں، بتائیے آپ کو کس طرح کے مسائل کا سامنا ہے، آپ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے کتنی خوش ہیں؟‘‘ خاتون نے جواب میں اپنی پریشانی بتائی۔ پھر راہل ایک نوجوان کی طرف مخاطب ہوئے اور پوچھا کہ انھیں روزگار ملا یا نہیں؟ جواب میں بتایا گیا کہ امتحان ہونے کے باوجود اب تک بے روزگار ہیں۔ جب راہل گاندھی نے ایک کسان کی طرف مائک بڑھایا تو انھوں نے کہا کہ فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل پا رہی اور وہ قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

کچھ لوگوں نے راہل گاندھی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بھی تذکرہ کیا اور سلنڈر کی بڑھتی قیمت کی مثال دی گئی۔ الگ الگ لوگوں کے الگ الگ مسائل سن کر راہل گاندھی نے بھیڑ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آ کر خود اپنے مسائل رکھیں۔ ان سوالات اور جوابات کی کچھ ویڈیوز کانگریس کے سوشل میڈیا ہینڈل سے شیئر بھی کی گئی ہیں جو تیزی کے ساتھ شیئر ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined