نئی دہلی: پرچہ لیک کی خبروں کے بعد سی بی ایس ای بورڈ نے دسویں درجہ کے ریاضی اور بارہویں درجہ کے اکنامکس سبجیکٹ کا پرچہ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد طلبا میں ایک ہنگامی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ اس مدے پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔
راہل نے ٹوئٹر پر لکھا ’’کتنے لیک! ڈیٹا لیک ، آدھار لیک، ایس ایس سی ایگزام لیک، الیکشن ڈیٹ لیک، سی بی ایس ای پیپر لیک۔ ہر چیز میں لیک ہے، چوکیدار ویک ہے۔ ‘‘ راہل گاندھی نے اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ ’بس ایک اورسال‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔
Published: 29 Mar 2018, 12:00 PM IST
واضح رہے کہ پیپر لیک ہونے کے بعد سی بی ایس ای نے گزشتہ روز 10 ویں اور 12 ویں کلاس کی بالترتیب ریاضی اور اکنامکس کے امتحان دوبارہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ تاحال امتحانات کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
پیپر لیک کے واقعہ کے بعد سے دہلی پولس کی کرائم برانچ حرکت میں ہے اور دہلی-این سی آر کے متعدد مقامات پر چھاپے ماری جاری ہے۔
سی بی ایس ای کا پرچہ لیک ہو جانے کی وجہ سے ملک بھر کے 19 لاکھ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ رواں سال بورڈ امتحان کے لئے تقریباً 2824696 بچے شامل ہوئے ہیں۔
Published: 29 Mar 2018, 12:00 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Mar 2018, 12:00 PM IST