نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے پاس رافیل سودے سے متعلق دستاویزات موجود ہونے کے دعوے کے سلسلے میں جو ٹیپ ایک ماہ پہلے سامنے آیا تھا اس پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔
راہل گاندھی نے پیر کوٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’گوا میں رافیل طیارہ سودے کے سلسلے میں جو ٹیپ سامنے آیا اسے 30 دن ہوچکے ہیں، اس سلسلے میں نہ تو کوئی ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی کسی طرح کی انکوائری کے احکامات دیئے گئے ہیں، نہ ہی وزیر کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے۔‘‘
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیپ اصلی ہے اس کے باوجود کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’یہ ٹیپ یقینی طور پر ثابت شدہ ہے کہ گوا کے وزیر اعلی پاریکر کے پاس رافیل کی رازداری سے متعلق اہم دستاویزات ہیں اور اسی کی وجہ سے وزیر اعظم ان پر کارروائی نہیں کر رہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے گوا حکومت کے وزیر وشواجیت پی رانے کا ایک بیان بھی پوسٹ کیا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ٹیپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور اس کے ذریعہ کانگریس نے وزیر اعلی اور کابینہ کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، کابینہ میٹنگ میں منوہر پاریکر نے رافیل کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں راہل گاندھی نے اس ٹیپ کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھانے کی کوشش کی تھی لیکن جب اسپیکر سمترا مہاجن نے ان سے ٹیپ کی صداقت کے سلسلے میں سوال کیا تو انہوں نے پارلیمنٹ میں ٹیپ نہیں چلایا اور نہ ہی اس میں موجود با ت چیت کا ذکر کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined