نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے کیرن سیکٹر میں آج صبح سرحد پار سے کی گئی فائرنگ پر تلخ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی کمزوری اور ڈر چھپانے کے لیے پاکستان ہر بار اسی طرح سے جنگی بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے پاکستان کو سخت جواب دینے کے لیے فوج کے جوانوں کو سلام کیا اور کہا کہ سرحد پر تہوار کے وقت بھی گھر سے دور رہ کر وہ ملک کی خدمت میں سرگرم ہیں اور پاکستان کے منصوبوں پر بہادری سے پانی پھیر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ’پاکستان جب بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے، اس کا خوف، کمزوری مزید واضح ہو جاتی ہے۔ تیوہار پر بھی اپنے گھروں سے دور، ہندوستانی فوج کے جوان ہمارے ملک کی حفاظت میں ڈٹے ہوئے ہیں اور پاکستان کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ فوج کے ہر جوان کو میرا سلام‘۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے کیرن سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے سرحد پار کی جانے والے در اندازی کو ناکام بنانے کے بعد پاکستانی فوج نے آج صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے جواب میں ہندوستانی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کی چوکیاں اور بنکروں کو تباہ کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined