نئی دہلی: کسانوں کے مسئلہ پر ایک مرتبہ پھر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’جو ملک کو غلّہ دے رہا ہے، وہ کسان اپنا حق لے کر رہے گا۔ زراعت مخالف، ملک مخالف قانون واپس لو۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل زرعی قوانین کے خلاف 18 فروری کو راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ سیدھی بات ہے، تینوں زرعی مخالف قوانین منسوخ کریں! وقت خراب کر کے مودی حکومت ان داتا کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ حکومت کی ہر ناانصافی کے خلاف، اب کی بار کسان اور ملک ہے تیار۔‘‘
Published: undefined
غور طلب ہے کہ کسان مہا پنچایتوں کے پلیٹ فارم سے کسان لیڈر راکیش ٹکیت ملک بھر کے کسانوں کو ایک دھارے میں لانے کا پیغام دے رہے ہیں۔ راکیش ٹکیت حکومت کو کئی مرتبہ تنبیہ کر چکے ہیں کہ حکومت جب تک قانون واپسی نہیں لے گی کسانوں کی دہلی کی سرحدوں سے گھر واپسی نہیں ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز