این ای ای ٹی یو جی کے تنازعہ کے درمیان، ایم بی بی ایس کورسز میں داخلے کے لیے کوالیفائنگ امتحان، مرکزی وزارت صحت نے NEET-PG 2024 کو ہفتہ یعنی22 جون کی رات دیر گئے ملتوی کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے این ٹی اے کے ڈی جی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سبودھ سنگھ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیاہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اس معاملے پر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ "اب این ای ای ٹی پی جی امتحان بھی ملتوی!یہ نریندر مودی کی حکومت کےدور میں برباد ہو چکا تعلیمی نظام کی ایک اور افسوسناک مثال ہے۔یہ امتحان کل ہونا تھا۔طلباء اپنے کیئر بنانے کے کے لئے پڑھائی نہیں بلکہ اپنے مستقبل کے لئے حکومت سےلڑائی لڑنے پر مجبور ہیں۔ اب یہ واضح ہے کہ ہمیشہ خاموش رہنے والے مودی پیپر لیک ریکٹ اور تعلیمی مافیا کے آگے بالکل بے بس ہیں۔نریندر مودی کی نا اہل حکومت طلباءکے مستقبل کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہےہمیں ملک کے مستقبل کے لئے اسے بچانا ہی ہوگا۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے لکھا ہے کہ’’اب این ای ای ٹی پی جی امتحان بھی ملتوی ہو گئے ہیں۔یہ امتحان کل ہونے تھے۔ اس سے قبل پیپر لیک ہونے کی وجہ سے یو جی نیٹ امتحان بھی رد ہوئے تھے۔این ای ای ٹی امتحان کو لے کر طلباء پہلے ہی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔مودی حکومت پیپر لیک حکومت بن چکی ہے۔‘‘
Published: undefined
این ٹی اےکے ڈائریکٹر جنرل سبودھ سنگھ کو ہٹائے جانے پر، کانگریس لیڈر سریندر راجپوت نے کہا، "این ٹی اے کےڈائریکٹر کو ہٹانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پیپر لیک ہونے کا واقعہ صرف ایک جگہ سے نہیں ہو رہا ہے بلکہ یہ ایک پورا نظام ہے جس میں کوچنگ مافیا ملوث ہے آپ کو پورے نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔"
Published: undefined
شیو سینا (یو بی ٹی) نے بھی اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی لیڈر آنند دوبے نے سبودھ سنگھ کو ہٹانے پر کہا، "اس سے کیا ہوگا؟ این ٹی اے کو بنے ہوئے تقریباً 5 سال ہوچکے ہیں، لیکن اس کے بعد سے تقریباً 41 پیپرز لیک ہوچکے ہیں۔ این ٹی اے کے ڈایریکٹر جنرل کوہٹا کرکے آپ خود کو نہیں بچا پائیں گے۔ مرکزی وزیر تعلیم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
سبودھ سنگھ کو محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ میں لازمی انتظار کی مدت پر رکھا گیا ہے اور 1985 بیچ کے ریٹائرڈ افسر پردیپ سنگھ کرولا کو باقاعدہ سربراہ کی تقرری تک یا اگلے احکامات تک ان کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو ماہ سےاین ٹی اےملک کے دو سب سے بڑے مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیک ہونے کے تنازعات میں گھرا ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined