قومی خبریں

پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا سخت حملہ، کہا- ’برج بھوشن سنگھ و پرجول ریونّا پر پی ایم مودی خاموش تماشائی‘

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ پی ایم مودی کی مجرموں کو خاموش حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا پی ایم مودی کے سیاسی خاندان کا حصہ ہونا مجرموں کی حفاظت کی گارنٹی ہے؟

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / تصویر: آئی اے این ایس

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک میں جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا اور قیصر گنج کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے جنسی جرائم کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی کی مجرموں کو خاموش حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے مجرموں کے حوصلے بلند ہیں۔ کانگریس لیڈر نے سوال کیا ہے کہ کیا پی ایم مودی کے سیاسی خاندان (پریوار) کا حصہ ہونا مجرموں کی حفاظت کی گارنٹی ہے؟

Published: undefined

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ پی ایم نے خواتین کے خلاف جرائم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ پوسٹ میں راہل گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ نریندر مودی نے ہمیشہ کی طرح کرناٹک میں خواتین کے خلاف ہونے والے بہیمانہ جرم پر شرمناک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ وزیر اعظم کو جواب دینا پڑے گا کہ سب کچھ جاننے کے باوجود انہوں نے صرف ووٹوں کے لیے سینکڑوں بیٹیوں کا استحصال کرنے والے حیوان کی تشہیر کیوں کی؟ آخر اتنا بڑا مجرم بڑی آسانی کے ساتھ ملک سے فرار کیسے ہوگیا؟

Published: undefined

راہل گاندھی نے مزید کہا ہے قیصر گنج سے کرناٹک اور اناؤ سے اتراکھنڈ تک بیٹیوں کے مجرموں کے لیے وزیر اعظم کی خاموش حمایت ملک بھر میں مجرموں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ مودی کے ’سیاسی خاندان‘ کا حصہ بننا مجرموں کے لیے سیکیورٹی‘ کی گارنٹی ہے۔ اپنی اس پوسٹ میں انہوں نے اتراکھنڈ میں ہوئی انکیتا بھنڈاری کے قتل کا بھی ذکر کیا ہے جس میں بی جے پی لیڈر کے بیٹے کا نام سامنے آیا تھا۔ اسی طرح انہوں نے اناؤ عصمت دری معاملے میں بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کے حوالے سے بھی پی ایم مودی پر حملہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined