قومی خبریں

’مہنگائی دراصل مودی حکومت کی اندھا دھند ٹیکس وصولی ہے‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ سبھی سامان مہنگے ہوتے جا رہے ہیں، صارفین پریشان ہیں، لیکن کیا اس کا تھوڑا بھی فائدہ چھوٹے کاروباری، دکانداروں یا کسانوں کو ہو رہا ہے؟ نہیں۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

ہندوستان میں لوگ بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں۔ بڑھتی مہنگائی کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ملک کی عوام مہنگائی سے پریشان ہے اور مودی حکومت ٹیکس وصولی میں مصروف ہے۔

Published: undefined

مہنگائی کے تعلق سے آج راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’سبھی سامان مہنگے ہوتے جا رہے ہیں، صارفین پریشان ہیں، لیکن کیا اس کا تھوڑا بھی فائدہ چھوٹے کاروباری، دکانداروں یا کسانوں کو ہو رہا ہے؟ نہیں۔ کیونکہ یہ مہنگائی دراصل مودی حکومت کی اندھا دھند ٹیکس وصولی ہے۔‘‘ اس ٹوئٹ کے ساتھ انھوں نے ہیش ٹیگ ٹیکس ایکسٹورشن بھی لگایا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو بھی راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں مہنگائی، کسان اور پیگاسس ایشو پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کا وقت برباد کر رہی ہے، پارلیمنٹ میں کارروائی کے دوران اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے کہ پارلیمنٹ عوام کی آواز بن کر قومی اہمیت کے ایشوز پر بحث کرے۔ مودی حکومت اپوزیشن کو یہ کام نہیں کرنے دے رہی۔ ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا تھا ’’پارلیمنٹ کا مزید وقت برباد مت کرو- کرنے دو مہنگائی، کسان پیگاسس کی بات!‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined