کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنے تین روزہ دورے پر تمل ناڈو کے کوئمبٹور پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران ان کا کانگریس کارکنان نے پُرجوش استقبال کیا۔ راہل گاندھی نے روڈ شو کے دوران موجود لوگوں سے خطاب کیا۔ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو تمل ناڈو کی ثقافت، زبان اور لوگوں کا کوئی احترام نہیں ہے۔ ان کا خیال ہے کہ تمل کے عوام، زبان اور ثقافت ان کے نظریات اور ثقافت کے ظابع ہونا چاہیے۔
Published: undefined
اس سے قبل راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر مودی حکومت کے خلاف لڑیں گے۔ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا، "ایک بار پھر تمل ناڈو میں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ مجھے کونگو بیلٹ کے اپنے تامل بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ ہم مل کر تامل ناڈو کی ثقافت کو مودی سرکار کے حملے سے بچائیں گے۔ تمل ناڈو پہنچتے ہی راہل گاندھی کا زبردست استقبال کیا گیا۔ راہل گاندھی کے روڈ شو میں ہزاروں افراد موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز