لوک سبھا سکریٹریٹ سے رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد راہل گاندھی پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ہیں اور کانگریس میں جشن کا ماحول ہے۔ دوسری جانب جب راہل گاندھی پارلیمنٹ پہنچے تو وہاں انڈیا کے اتحادی رہنما راہل گاندھی کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے۔ راہل گاندھی پارلیمنٹ پہنچ کر باپو مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گئے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے نمن کیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی 137 دنوں کے بعد پارلیمنٹ پہنچے اور ہندوستانی اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے ان کا استقبال کیا۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے بھی اپنا ٹوئٹر بائیو تبدیل کیا تھا اور اس میں انہوں نے ممبر آف پارلیمنٹ لکھا ہے۔ راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
Published: undefined
ادھر کانگریس دفتر میں زبردست جشن کا ماحول ہے اور وہاں ڈھول، ناچ گانا و نعرے بازی خوب سنائی دے رہی ہے۔ صبح کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے انڈیا کے موجود اتحادیوں اور کانگریس کے ارکان کا منہ میٹھا کرایا۔
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو مودی سرنیم کے معاملے میں گجرات کی نچلی عدالت سے دو سال کی سزا ہوئی تھی جس کے بعد ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہو گئی تھی اور ان کا بنگلہ بھی ان سے لے لیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ کے ذریعہ سزا پر روک لگانے کی وجہ سے ان کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز