قومی خبریں

اپنی سالگرہ پر پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے راہل گاندھی، پھولوں کی بارش سے ہوا استقبال

راہل گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس لیڈران اور کارکنان انہیں پرجوش انداز میں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ان کے استقبال کے لیے پارٹی ہیڈکوارٹر کے ارد گرد ہورڈنگز اور پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / قومی آواز</p></div>

راہل گاندھی / قومی آواز

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج اپنی 54ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں کانگریس کے کارکنوں نے جگہ-مبارکباد کی پوسٹر لگائے ہوئے ہیں۔ مبارکباد اور نیک خواہشات کے یہ بینرس و پوسٹرس پارٹی ہیڈکوارٹر اور 10 جن پتھ کے ارد گرد لگائے گئے ہیں۔ راہل گاندھی کے بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر کارکنوں نے ان کا پھولوں کی برسات کے ذریعے استقبال کیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کانگریس پارٹی کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ اس لیڈر کو سالگرہ مبارک جس نے ہمیں محبت کا انتخاب کرنا سکھایا۔ جب آپ کو نفرت مل رہی ہو تو محبت کا انتخاب کریں۔ جب رحم کا جذبہ نظر نہ آئے تو محبت کا انتخاب کریں۔ جب جذبات ختم ہو جائیں تو محبت کا انتخاب کریں۔ ایک ایسا لیڈر جو غصے، نفرت اور آنسوؤں کے خلاف کھڑا رہا۔ ایک ایسا لیڈر جس نے جمہوریت کو بچانے کی جنگ کی قیادت کی۔ راہل گاندھی جی آپ کا شکریہ۔

Published: undefined

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی راہل گاندھی کو مبارکباد دی ہے۔ ’ایکس‘ پر انہوں نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آئین ہند کی اقدار کے تئیں آپ کی غیر متزلزل وابستگی اور لاکھوں نہ سنی جانے والی آوازوں کے لیے آپ کی ہمدردی وہ خصوصیات ہیں جو آپ کو دوسروں سے الگ بناتی ہیں۔ میں آپ کی لمبی، صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔

Published: undefined

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اپنے بھائی اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو مبارکباد دی ہے۔ راہول کو مبارکباد دیتے ہوئے پرینکا نے کہا ہے کہ آپ ہمیشہ میرے دوست اور رہنما رہیں۔ ’ایکس‘ پر  اپنی اور راہل گاندھی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ میرے پیارے بھائی کو سالگرہ مبارک ہو، جس کا نظریہ زندگی، کائنات اور دیگر چیزوں کو روشن کرتا ہے۔ ہمیشہ میرے دوست، میرے ساتھی، منطقی رہنما، فلسفی اور لیڈر بنے رہنا۔ چمکتے رہو، تمہیں سب سے زیادہ پیار۔ پرینکا گاندھی نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ ایک سیاسی پروگرام سے متعلق ہے۔ اس میں دونوں کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے تنظیمی امور کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بھی راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے  کہ میں اپنے آپ کو ان کروڑوں ہندوستانی شہریوں میں شامل کرتا ہوں جو اپنے پیارے لیڈر راہل گاندھی کا مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی جی ہندوستان کے غریبوں، محروموں اور پسماندہ طبقات کے غیر متنازعہ لیڈر ہیں۔ وہ بے آوازوں کی آواز ہیں۔ کمزوروں کے لیے طاقت کا ذریعہ ہیں، ہمارے آئین کے محافظ، انصاف کے جنگجو اور شاندار مستقبل کے لیے ہندوستان کی سب سے روشن امید ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined