قومی خبریں

راہل گاندھی دہلی یونیورسٹی پہنچے، پی جی مینس ہاسٹل میں طلبا سے کی ملاقات، ساتھ میں کیا لنچ، دیکھیں تصویریں اور ویڈیو

طالب علم دیویش کمار نے کہا کہ ’’راہل گاندھی ہمارے ہاسٹل آئے، ہم نے بے روزگاری سے متعلق ایشوز کے ساتھ ساتھ ان ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا جن کا ہم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں سامنا کر رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>طلبا کے ساتھ لنچ کرتے ہوئے راہل گاندھی</p></div>

طلبا کے ساتھ لنچ کرتے ہوئے راہل گاندھی

 

تصویر سوشل میڈیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی جمعہ کے روز اچانک نارتھ کیمپس میں دہلی یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ مینس ہاسٹل پہنچ گئے اور پھر طلبا سے کھلے ماحول میں بات چیت کی۔ راہل گاندھی نے ہاسٹل کے طلبا کے ساتھ لنچ بھی کیا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے امریکہ جانے سے پہلے ایک سال کے لیے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفنس کالج میں تعلیم حاصل کی تھی۔ جب وہ آج دہلی یونیورسٹی کے پی جی مینس ہاسٹل پہنچے تو طلبا کی بڑی تعداد ان سے ملاقات اور بات کے لیے وہاں جمع ہو گئی۔ وہ دوپہر 2 بجے کے بعد کیمپس پہنچے تھے اور تقریباً ایک گھنٹہ انھوں نے طلبا کے ساتھ گزارا اور ان کے مسائل بھی سنے۔

Published: undefined

راہل گاندھی سے ملاقات کرنے والے طلبا میں سے ایک دیویش کمار (پی ایچ ڈی، سال اوّل) نے کہا کہ ’’راہل گاندھی ہمارے ہاسٹل آئے اور ہمارے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ ہم نے روزگار اور بے روزگاری سے متعلق ایشوز کے ساتھ ساتھ ان ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا جن کا ہم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں سامنا کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ راہل گاندھی دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس کے قریب مکھرجی نگر میں یو پی ایس سی اور اسٹاف سلیکشن کمیشن کے امتحانات کی تیاری کر رہے طلبا سے بات چیت کی تھی۔ مکھرجی نگر میں راہل گاندھی کو طلبا کے ساتھ سڑک کنارے ایک کرسی پر بیٹھ کر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ علاوہ ازیں گزشتہ ماہ راہل گاندھی اچانک پرانی دہلی میں جامع مسجد علاقہ کے بنگالی بازار بھی پہنچے تھے۔ وہاں انھوں نے مقامی پکوان کا ذائقہ لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined