قومی خبریں

راہل گاندھی کی #SpeakUpForDemocracy تحریک، جمہوریت کی بقا کےلئے آواز اٹھانے کا مطالبہ

راجستھان کے سیاسی بحران کے درمیان کانگریس نے ایک ویڈیو جاری کر کے کہا گیا ہے، ’آئیے #SpeakUpForDemocracy کی تحریک میں شامل ہو کر جمہوریت کی بقا کے لئے آواز اٹھائیں

راہل گاندھی
راہل گاندھی 

راجستھان میں بی جے پی کی طرف سے سر عام ارکان اسمبلی کی خرید فروخت کر کے حکومت گرانے کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی طرف سے آج #SpeakUpForDemocracy ہیش ٹیگ کے ساتھ تحریک چلائی جا رہی ہے۔ اس تحریک کے تحت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے، ’آئیے #SpeakUpForDemocracy کی تحریک میں شامل ہو کر جمہوریت کی بقا کے لئے آواز اٹھائیں۔

Published: 26 Jul 2020, 1:30 PM IST

راہل گاندھی نے جس ویڈیو کو ٹوئٹ کیا ہے اس میں ظاہر کیا گیا ہے کہ ایک طرف ملک کورونا ملک کورونا وائرس کی وبا سے جدوجہد کر رہا ہے اور دوسرے طرف بی جے پی منتخب شدہ حکومتوں کو گرانے کی شرمناک حرکت اور سازش میں مصروف ہے۔ بی جے پی اپنی حرکتوں سے جمہوریت کو برباد کر رہی ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں راجستھان کے عوام نے کانگریس کو اکثریت فراہم کی تھی لیکن کانگریس کی حکومت کے خلاف بی جے پی سازش کر رہی ہے۔

Published: 26 Jul 2020, 1:30 PM IST

ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں بھی عین اسی طرح بی جے پی نے کانگریس کی منتخب شدہ حکومت کے خلاف سازش رچی تھی۔ ویڈیو میں کانگریس کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بی جے پی کو منتخب شدہ حکومت کے خلاف اس طرح کی حرکتوں کو بند کرنا چاہیے اور عوام سے اپیل ہے کہ جمہوریت کے لئے آگے آئیں اور اپنی آواز بلند کریں۔

Published: 26 Jul 2020, 1:30 PM IST

وہیں کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹوئٹ کر کے کہا گیا، ’’2018 کے اسمبلی انتخابات میں راجستھان کے عوام نے کانگریس پارٹی پر اعتماد ظاہر کیا تھا۔ لیکن بی جے پی مینڈیٹ کی بے حرمتی کر کے جمہوری عمل سے منتخب ہونے والی حکومت کو گرانے کی سازش رچ رہی ہے۔ ہمارے ساتھ #SpeakUpForDemocracy سے جڑ کر جمہورت کے لئے اپنی آواز بلند کیجئے۔‘‘

Published: 26 Jul 2020, 1:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Jul 2020, 1:30 PM IST