کانگریس صدر راہل گاندھی جمعرات یعنی 14 مارچ کو کیرالہ میں پارٹی کی انتخابی تشہیری مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ راہل گاندھی آج وہاں کئی پروگراموں میں شامل ہوں گے۔ ان کے پروگرام کی شروعات تریشور کے تریپریار میں ’مچھواروں کی پارلیمنٹ‘ سے ہوگی۔ اس کے بعد وہ کنور جائیں گے جہاں وہ یوتھ کانگریس لیڈر صہیب کی فیملی سے ملاقات کریں گے جن کا مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔ کانگریس صدر پارٹی کارکنان کرپیش اور سرتلال کی فیملی سے ملیں گے جن کا حال ہی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ راہل گاندھی آج کوژی کوڈ میں کارکنان کی ایک عظیم الشان ریلی کو بھی خطاب کریں گے۔
گجرات میں اپنی پہلی دھماکے دار ریلی کے بعد 14 مارچ کو کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اتر پردیش میں بھی اپنی طاقت دکھانے والی ہیں۔ وہ پریاگ راج اور وارانسی کے دورہ پر رہیں گی۔ پرینکا گاندھی مشرقی اتر پردیش کی انتخابی انچارج ہیں اور خبر ہے کہ پرینکا مرزا پور سے ہوتے ہوئے وارانسی جائیں گی۔ پریاگ راج سے وارانسی کا سفر طے کرتے ہوئے پرینکا نصف درجن پارلیمانی حلقوں کا جائزہ لیں گی۔
Published: undefined
دوسری طرف بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے 14 مارچ کو راجدھانی لکھنؤ میں بی ایس پی سے جڑے ذمہ دار افسران کی میٹنگ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ میٹنگ کے بعد بی ایس پی امیدواروں کی فہرست جاری ہو سکتی ہے۔
آج سپریم کورٹ میں اس عرضی پر سماعت بھی ہوگی جس میں مرکزی حکومت اور انتخابی کمیشن پر عدالت عظمیٰ کے 25 ستمبر 2018 کو دیئے حکم کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ بتا دیں کہ گزشتہ سال ستمبر میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سبھی امیدواروں کو انتخاب لڑنے سے پہلے کمیشن کے سامنے اپنا پورا کرائم ریکارڈ جمع کرانے کو کہا تھا۔ ساتھ ہی کمیشن کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ ان امیدواروں کی مجرمانہ تاریخ پر تشہیر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ لیکن عرضی دہندہ کا الزام ہے کہ کمیشن نے انتخابی نشان آرڈر-1968 اور مثالی ضابطہ اخلاق میں اس سے متعلق ترمیم نہیں کیے ہیں جس سے اس نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز