قومی خبریں

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے دہلی میں قلیوں سے کی ملاقات، مدد کا یقین دلایا

کانگریس قائدین راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو قومی دارالحکومت دہلی میں ریلوے اسٹیشن پر سامان ڈھونے والے قلیوں سے ملاقات کی

<div class="paragraphs"><p>قلیوں سے ملاقات کرتے راہل اور پرینکا گاندھی / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

قلیوں سے ملاقات کرتے راہل اور پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس

 
ians

نئی دہلی: کانگریس قائدین راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو قومی دارالحکومت دہلی میں ریلوے اسٹیشن پر سامان ڈھونے والے قلیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے قلیوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کو اعلیٰ سطح پر اٹھائیں گے اور انہیں حل کرائیں گے۔ راہل گاندھی کی یقین دہانی کے بعد قلیوں کے چہروں پر امید کی جھلک نظر آئی۔ قلیوں نے کانگریس لیڈر سے روزگار کے مناسب مواقع فراہم کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Published: undefined

قلیوں کا کہنا تھا کہ 2007 میں اس وقت کے ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو کی وجہ سے انہیں ’گروپ ڈی‘ کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں کچھ کام مل پا رہا تھا لیکن اب ان کی حالت زار انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ ہماری روزی روٹی کو براہ راست خطرہ ہے۔ یہاں تک کہ 2 وقت کے کھانے کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

قلی محمد کریم اکرانی نے راہل گاندھی سے کہا، ’’ہم تمام قلی بھائی آپ کے پاس بڑی امیدوں کے ساتھ آئے ہیں۔ 2008 میں لالو پرساد یادو نے جب وہ ریلوے کے وزیر تھے تو ہمیں گروپ ڈی کیٹیگری میں شامل کیا تھا، جس کی وجہ سے ہمارا گھر چل رہا تھا لیکن آج ہماری بدقسمتی دیکھیں کہ ہمارے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ ہماری حالت ابتر ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ ہمارے مسائل کو اعلیٰ سطح پر اٹھائیں گے اور ہمیں روزگار کے مناسب مواقع فراہم کرائیں گے۔‘‘

Published: undefined

کریم اکرانی نے مزید کہا، ’’اسٹیشنوں پر ہمارا کام اب ختم ہو گیا ہے۔ مودی حکومت کی طرف سے اسٹیشن پر پرائیویٹ بیٹری کاریں چلائی جا رہی ہیں، اس کا براہ راست اثر ہماری روزی روٹی پر پڑ رہا ہے۔ ہماری زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ہمارا مطالبہ اٹھائیں گے اور ہمارا مسئلہ حل کرائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined