قومی خبریں

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کی آج یومِ پیدائش، راہل گاندھی و پی ایم مودی نے دی مبارکباد

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے آج کے دن 1942 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ کئی دہائیوں سے سیاست میں سرگرم ہیں۔ وہ پارٹی میں اور اپنی آبائی ریاست و مرکز کی حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے و راہل گاندھی /&nbsp;@RahulGandhi</p></div>

ملکارجن کھڑگے و راہل گاندھی / @RahulGandhi

 

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کی آج (21 جولائی) کو یومِ پیدائش ہے۔ اس مناسبت سے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے بہتر صحت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اسی کے ساتھ پی ایم مودی نے بھی کھڑگے کو ان کی یومِ پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے شوسل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’ہیپی برتھ ڈے کھڑگے جی! عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کی انتھک خدمات اور لگن ایک تحریک ہے۔ آپ کے لیے ڈھیروں پیار۔ میں آپ کی اچھی صحت کی خواہش کرتا ہوں۔‘

Published: undefined

کانگریس کے قومی صدر کو ان کی یومِ پیدائش پر پی ایم نریندر مودی نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی ایم مودی نے نے سوشل میڈیا پلٹ فارم پر لکھا ہے کہ ’کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کو سالگرہ کی مبارک باد۔ میں آپ کی طویل اور صحت مند زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔‘

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے آج کے دن 1942 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ کئی دہائیوں سے سیاست میں سرگرم ہیں۔ وہ پارٹی میں اور اپنی آبائی ریاست و مرکز کی حکومتوں میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ 2021 سے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 2020 سے کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ کرناٹک کے بیدر ضلع کے بھالکی تعلقہ کے وراوٹی میں ایک دلت گھرانے میں پیدا ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined