کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے لئے جہاز خریدے جانے کے حوالہ سے نریندر مودی پر ایک بار پھر حملہ کیا اور ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے، فوجیوں کی نہیں۔
Published: 11 Oct 2020, 6:40 AM IST
لداخ سرحد پر چین اور ہندوستان کے مابین تنازع پر مسٹر گاندھی گزشتہ کئی مہینوں سے مسٹر مودی پر مستقل حملہ آور ہیں۔
Published: 11 Oct 2020, 6:40 AM IST
کیرالہ کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کل یعنی ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا ہے کہ ’’ٹرک کے اندر بیٹھے کچھ فوجی آپس میں بات کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ’انہیں نان بلٹ پروف گاڑی میں بھیج کر ہماری زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔‘‘
Published: 11 Oct 2020, 6:40 AM IST
مسٹر گاندھی نے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹ کیا ’’ہمارے فوجیوں کو نان بلٹ پروف ٹرکوں میں شہید ہونے کیلئے بھیجا جارہاہے اور ہمارے وزیر اعظم کے لئے 8400 کروڑ روپے کے ہوائی جہاز! کیا یہ انصاف ہے؟‘‘
Published: 11 Oct 2020, 6:40 AM IST
مسٹر گاندھی نے جمعرات کو بھی جہاز خریدنے کے لئے وزیر اعظم کو نشانہ بنایا اور کہاتھا کہ وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے لئے 8400 کروڑ کا طیارہ خریدا۔ اتنے میں سیاچن-لداخ بارڈر پر تعینات ہمارے فوجی جوانوں کے لئے کتنا کچھ خریدا جاسکتا تھا ۔ گرم لباس: 30،00،000 ، جیکٹس ، دستانے: 60،00،000 ،جوتے: 67،20،000 آکسیجن سلنڈر: 16،80،000۔ وزیر اعظم کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے نہ کہ فوجیوں کی۔
Published: 11 Oct 2020, 6:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Oct 2020, 6:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز