لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن پارٹیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا مسئلہ زور و شور سے اٹھایا تھا، مگر سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد یہ کچھ دب سا گیا تھا۔ لیکن اب یہ ایک بار پھر شدت سے اٹھتا نظر آنے لگا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر اس پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ای وی ایم ایک بلیک باکس ہو گیا ہے جسے کسی کو بھی چیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
Published: undefined
دراصل دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ایلون مسک نے ای وی اے کے ہیک کرنے اور اس پر روک لگانے سے متعلق ایک پوسٹ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایک خبر کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ای وی ایم ایک ’بلیک باکس‘ ہے اور کسی کو بھی انہیں چیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہمارے انتخابی عمل میں شفافیت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جب اداروں میں احتساب کا فقدان ہو تو جمہوریت ایک ڈھونگ بن جاتی ہے اور فراڈ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں ممبئی کے واقعہ کا ذکر کیا ہے، جس میں ممبئی پولیس نے شیو سینا شندے گروپ کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کے بہنوئی منگیش پنڈیلکر کے خلاف ای وی ایم کو لے کر مقدمہ درج کیا ہے۔ منگیش پنڈیلکر پر الزام ہے کہ انہوں نے پابندی کے باوجود ممبئی کے گوریگاؤں الیکشن سینٹر کے اندر موبائل فون استعمال کیا تھا۔ اس کے علاوہ پولس نے پنڈیلکر کو موبائل فون دینے کے الزام میں الیکشن کمیشن کے ایک ملازم کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں پولس کو ممبئی نارتھ ویسٹ سیٹ سے الیکشن لڑنے والے کئی امیدواروں اور الیکشن کمیشن سے شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔ رویندر وائیکر نے دوبارہ گنتی کے بعد اس سیٹ سے صرف 48 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جس پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایلون مسک نے امریکی صدارتی انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں یعنی ای وی ایم سے نہ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ ’ایکس‘ پر لکھی گئی اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ختم کر دینا چاہیے۔ اس کے انسانوں یا اے آئی کے ذریعے ہیک کیے جانے کا خطرہ ہے، اگرچہ یہ خطرہ کم ہے، پھر بھی بہت زیادہ ہے۔ ایلون مسک نے یہ بات امریکی صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہی ہے۔ رابرٹ ایف کینیڈی نے اپنی پوسٹ کے آغاز میں پورٹو ریکو میں انتخابات کے دوران ای وی ایم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے بارے میں لکھا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined