ہندوستان میں کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ بے قابو ہو چکا ہے اور لوگوں میں ایک زبردست دہشت طاری ہے۔ اس درمیان اتر پردیش اور بہار کے کچھ علاقوں میں ندیوں میں لاشوں کے تیرنے کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں کورونا متاثر مریضوں کی ہیں جن کی آخری رسومات ادا کیے بغیر انھیں ندی میں بہا دیا گیا۔ منگل کے روز راہل گاندھی نے اس تعلق سے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں ندیوں میں بہتی لاشوں کا حوالہ دیتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں لکھا ہے ’’ندیوں میں بہتی لاتعداد لاشیں، اسپتالوں میں لائنیں میلوں تک، زندگی کے تحفظ کا چھینا حق! پی ایم، وہ گلابی چشمہ اتارو جس سے سنٹرل وِسٹا کے علاوہ کچھ نظر آتا ہی نہیں۔‘‘ دراصل کورونا بحران کے درمیان اتر پردیش، بہار اور ہریانہ سے ندیوں میں مریضوں کی لاشیں ملنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شمشان گھاٹوں میں مریضوں کی آخری رسومات کے لیے جگہ نہیں مل رہی ہے اس لیے اہل خانہ نے لاشوں کو ندی میں بہا دیا۔ اسی تعلق سے راہل گاندھی نے آج پی ایم مودی پر طنز کسا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز