قومی خبریں

دوسروں کو سننے کی ضرورت ہے : کیمبرج میں  راہل گاندھی نے پیش کیا ہندوستانی نقطہ نظر

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی ایک سرکردہ شخصیت راہل گاندھی نے کیمبرج جج بزنس اسکول میں کیمبرج ایم بی اے کے طلباء سے’ اکیسویں صدی میں سننےکو سیکھنے‘ کے موضوع پر بات کی۔

<div class="paragraphs"><p>بشکریہ سوشل میڈیا ، ٹویٹر گریب</p></div>

بشکریہ سوشل میڈیا ، ٹویٹر گریب

 

ہندوستانی سیاست داں راہل گاندھی نے کیمبرج میں ایم بی اے کے طالب علموں سے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں کو 21ویں صدی میں نئے خدشات کو ہمدردی سے سننے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو کہ پیداوار کی وجہ سے جمہوری ممالک سے دور اور چین کی طرف منتقل ہونے سے تبدیل ہو گئی ہے۔ راہل گاندھی کیمبرج جج بزنس اسکول کے فیلو ہیں۔

Published: undefined

انڈین نیشنل کانگریس (کانگریس پارٹی) کی ایک سرکردہ شخصیت اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے سابق طالب علم راہل  گاندھی نے 28 فروری کے ایک لیکچر میں جس کا عنوان تھا ’ اکیسویں صدی میں سننےکو سیکھنے ‘(سننے کا فن ) اس میں کہا کہ جب سننے کے فن پر عمل  مسلسل اور تندہی سے کیا جائے تو یہ بہت طاقتور ہوتا ہے ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ سمیت جمہوری ممالک میں حالیہ دہائیوں میں  مینوفیکچرنگ میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پیداوار چین میں منتقل ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے  بڑے پیمانے پر عدم مساوات اور اس سے منسلک غصہ پیدا ہوا ہے جس پر فوری توجہ اور بات چیت کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے ایم بی اے کے طالب علموں کو بتایا کہ "ہم صرف ایک ایسے سیارے کے متحمل نہیں ہو سکتے جو جمہوری نظام کے تحت پیدا نہ ہو۔’’لہذا ہمیں اس بارے میں نئی ​​سوچ کی ضرورت ہے کہ آپ جبر کے ماحول کے مقابلے میں ایک جمہوری ماحول میں کیسے پیدا کرتے ہیں"، اور اس بارے میں مذاکرات ضروری ہیں۔

Published: undefined

کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر اور کیمبرج جج بزنس اسکول میں حکمت عملی اور پالیسی کےپروفیسر  کمل منیر نے راہل گاندھی کا تعارف  کراتے ہوئے بتایا کہ راہل گاندھی کا تعلق عالمی رہنماؤں میں ہوتا ہے اور ان کا سلسلہ ایسے خاندان سے ہے جنہوں نے ہندوستان کی خدمت کی ہے۔

Published: undefined

جواہر لعل نہرو   جو آزاد ہندوستان  کے پہلے وزیر اعظم تھے ان کی بیٹی کے پوتے راہل گاندھی  ہیں۔ نہرو کیمبرج کے سابق طالب علم بھی تھے اور جن کے بعد انڈین بزنس اینڈ انٹرپرائز میں کیمبرج جج چیئر کا نام دیا گیا ہ۔ اندرا گاندھی جن کے راہل گاندھی پوتے ہیں وہ  ملک کی تیسری وزیر اعظم تھیں۔راجیو گاندھی جو کیمبرج کے سابق طالب  بھی علم تھے اور ہندوستان کے وزیر اعظم بھی تھے ان کے بیٹے ہیں راہل گاندھی ۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے تفصیل سے اپنی بھارت جوڈو یاترا کا خاکہ پیش کیا ۔  4,081 کلومیٹر کی پیدل سفر جس کی قیادت انہوں  نے ستمبر 2022 سے جنوری 2023 تک 14 بھارتی ریاستوں میں کی اور جس کا مقصد  بھارت میں تعصب، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات کی طرف توجہ مبذول کرانا تھا ۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے  اپنے خطاب میں کہا کہ مینوفیکچرنگ کی ملازمتیں ختم کرنے کے ساتھ 11 ستمبر 2001 کے بعد امریکہ میں کھلےپن میں کمی آئی ہے  اور چین کی جو بھی ہم آہنگی ہے وہ چینی کمیونسٹ پارٹی تنظیم کے ارد گرد ہے ۔  راہل گاندھی نے کہا کہ یہ یاترا ایک  ایسا سفر ہے جس میں یاتری  خود کو بند کر لیتے تھے تاکہ وہ دوسروں کو سن سکیں۔آخر میں کیمبرج جج بزنس اسکول نے اپنے   خیالات کا اشتراک کرنے کے لئے راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined