نئی دہلی: امریکی صدارتی انتخابات کے حالیہ نتائج میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر دنیا بھر میں ردعمل ظاہر ہو رہا ہے۔ اسی تناظر میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے نام تہنیتی خطوط بھیجے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے ان کی قیادت میں ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات میں مزید مضبوطی کی امید ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں لکھا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی دوستی جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے اور نئی راہیں کھلیں گی جو دونوں ملکوں کے عوام کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔ راہل نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب کر کے امریکی عوام نے ان کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کملا ہیرس کو بھی خط تحریر کیا ہے، حالانکہ وہ صدراتی انتخابات میں شکست کھا چکی ہیں۔ اپنے خط میں راہل گاندھی نے نائب صدر کی حیثیت سے ہیرس کی خدمات کو سراہا اور ان کی کوششوں کو یاد کیا۔ انہوں نے لکھا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دوران ہیرس نے عالمی مسائل پر تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ راہل نے ان کے اتحاد کے پیغام اور عوام کو یکجا کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کے طور پر ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Published: undefined
راہل گاندھی کی جانب سے ان خطوط میں امریکی تعلقات کے لیے ہندوستان کے عزم کی جھلک ملتی ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو جمہوری اقدار اور عالمی مسائل پر تعاون کے تناظر میں اہم سمجھا جاتا ہے اور یہ خطوط اس تعلق کو مزید مضبوط کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined