قومی خبریں

مودی اپنے دوستوں کے ہیں کسانوں کے نہیں: راہل گاندھی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہاکہ کانگریس ہر کسان، ہر مزدور اور آخری صف میں کھڑے غریبوں کے لیے منصفانہ پالیسیاں بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں لیکن کسانوں کی بھلائی کے لیے کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ'کیا مودی کے دوستوں کا قرض معاف کر دیا گیا، ہاں؟ کیا مودی دوستوں کو کارپوریٹ ٹیکس میں چھوٹ ملی، ہاں؟ کیا مودی کے دوستوں کو سستی زمینیں دی گئیں؟ ہاں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اپنے دوستوں کے مفاد میں ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں لیکن انہیں کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے اور کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں۔ راہل  گاندھی نے کہاکہ 'لیکن کیا کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو گئی ہے؟نہیں۔ کیا کسانوں کے قرضے معاف کر دیے گئے؟ چند ایک کے درمیان ہندوستان کے وسائل کو ضائع کرنے کی 'متر پالیسی' مودی کی ان لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے جنہوں نے ہندوستان کو بنایا ہے۔

Published: undefined

کسانوں کے مفادات کے لیے کانگریس کی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ "کانگریس ہر کسان، ہر مزدور اور آخری صف میں کھڑے غریبوں کے لیے منصفانہ پالیسیاں بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined