لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تعمیراتی کاموں میں دھاندلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی کام کچھ دیر بعد منہدم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد کمزوری ہورہی ہے اور اس میں شفافیت کی سخت ضرورت ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا ’’افتتاح اور تشہیر تب ہی اچھے ہیں جب ان کے پیچھے ایسی بنیاد ہو جو حقیقت میں عوام کی خدمت کے لیے کام کرتی ہو۔ جب سرکاری املاک کے رکھ رکھاؤ کا فقدان اور اسے نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے لوگوں کی جانیں جانے لگیں اور پل، پلیٹ فارم یا مجسمے ربن کاٹنے کے ساتھ ہی گرنے لگیں تو یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔
Published: undefined
ناقص تعمیراتی انفراسٹرکچر کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’ممبئی کے باندرہ ٹرمینس اسٹیشن پر حالیہ بھگدڑ ہندوستان کے ڈہتے بنیادی ڈھانچے کی تازہ ترین مثال ہے۔ گزشتہ سال جون میں بالاسور ٹرین حادثے میں 300 لوگوں کی جانیں گئیں، لیکن بی جے پی حکومت نے متاثرین کو معاوضہ دینے کے بجائے انہیں ایک طویل قانونی جنگ میں الجھا دیا۔ ذرا سوچئے، جب چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ بھی محض نو مہینوں میں گرتا ہے تو اس کا واضح مطلب ہے کہ مقصد صرف تشہیر کا تھا، نہ تو شیواجی مہاراج کا احترام تھا اور نہ ہی عوام کی حفاظت کی فکر تھی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا ’’آج ملک کو بین الاقوامی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے جو غریبوں کی مقامی ضروریات کا بھی خیال رکھے ، جو کاروبار کو آسان، سفری آسان اور قابل رسائی اور لوگوں کو محفوظ بنائے۔ ہندوستان قابل ہے اور صلاحیت والا ہے ، ہمیں صرف ایک موثر اور شفاف نظام کی ضرورت ہے جس کا مقصد عوامی خدمت ہو اور توجہ ملک کے مضبوط مستقبل کی بنیاد ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز