مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر تین روپے فی لیٹر کے حساب سے ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’ابھی تین دن پہلے میں نے وزیر اعظم آفس سے یہ اپیل کی تھی کہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں بھاری گراوٹ کے بعد اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لا کر ملک کے صارفین کو فائدہ پہنچائیں، راہل گاندھی نے آگے طنز کستے ہوئے کہا کہ اس مشورہ کو ماننے کے بجائے، ہماری ہوشیار وزیر خزانہ نے ایندھن پر مزید ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے پہلے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی مرکزی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی ہے، پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ دنیا بھر میں خام تیل کی قیمت گھٹ چکی ہیں، مگر ہندوستان میں پٹرول-ڈیزل کے دام بڑھ رہے ہیں۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عام لوگوں کو کیوں نہیں مل رہا ہے؟ دہلی اور ممبئی میں 36 روپے میں پٹرول فروخت کرنے کا دعوی کرنے والے بی جے پی لیڈروں نے کس کمپنی کا ٹیپ منہ پر لگایا ہے؟
Published: undefined
آپ کو بتا دیں کہ پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جو ہفتہ سے ہی قابل عمل ہے، مرکزی حکومت کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر خصوصی فیس دو روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں مصنوعات پر سڑک ٹیکس بھی ایک روپے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ہے، جس سے مرکزی فیس میں تین روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined