کانگریس صدر راہل گاندھی، یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کانگریس کے دیگر ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے رافیل سودے کے خلاف نعرے بازی کی۔
کانگریس پارٹی نے رافیل سودے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر حملہ تیز کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے بدھ کے روز ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران تختیوں کے علاوہ رافیل جہاز کے کٹ آؤٹ بھی لہرائے گئے۔
Published: undefined
کانگریس پارلیمانی کمیٹی کی جنرل باڈی کی میٹنگ میں شرکت کے بعد کانگریس کے صدر راہل گاندھی، یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے سمیت پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے مظاہرہ میں حصہ لیا وہیں مودی کے استعفی کی مانگ کی گئی اور ’گلی گلی میں شور ہے، چوکیدار چور ہے‘ جیسے نعرے بلند کیے جاتے رہے۔
Published: undefined
ادھر بجٹ اجلاس کے آخری دن آج رافیل سے متعلق سی اے جی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی۔ اس رپورٹ کے حوالہ سے کانگریس پارٹی پہلے ہی صاف کر چکی ہے کہ رافیل کے معاملہ پر ایوان کے اندر وزیر اعظم نریندر مودی پر وہ پُرزور حملہ بو لے گی ۔ پارٹی لگاتار یہ کہہ رہی ہے کہ اس سودے میں گھوٹالہ ہوا ہے۔ کانگریس رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ رافیل سودے کی جانچ کے لئے جے پی سی تشکیل دی جانی چاہیے، لیکن مودی حکومت اس کے لئے تیار نہیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined