قومی خبریں

دہلی میں آئی اے ایس کے طلبہ کی موت پر کھڑگے، راہل و پرینکا گاندھی سخت برہم، اسےغیر ذمہ دارانہ قرار دیا

دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کوچنگ سینٹر میں قیام پذیر 3 طالب علموں کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، راہل وپرینکا گاندھی / سوشل میڈیا</p></div>

ملکارجن کھڑگے، راہل وپرینکا گاندھی / سوشل میڈیا

 

دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں آئی اے ایس کے ایک کوچنگ سینٹر کے  بیسمنٹ میں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی 3 طلبہ موت پر سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اس پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سخت حملہ کرتے ہوئےاسے حکومت کی ناکامی اور غیرذمہ دارانہ رویہ قرار دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی مجرمانہ لاپرواہی کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں آئی اے ایس کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے تین نوجوانوں کی جان چلی گئی۔ ان کے خاندان سے ہماری گہری تعزیت۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے ایک اور یو پی ایس سی امیدوار کی پٹیل نگر میں پانی بھر جانے کی وجہ سے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ کانگریس نے دہلی کو بین الاقوامی سطح کا شہر بنایا تھا۔ آج ہندوستان کا دارالحکومت بے حسی کا شکار ہے۔ آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ ملک کے دارالحکومت میں اس قسم کا حادثہ رونما ہونا ہم سب کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔ ہمیں اپنی راجدانی کو بہتر بنانا ہے تاکہ ہمارے شہری محفوظ رہیں اور یہاں رہنے اور آنے والوں کو یہ اعتماد حاصل ہو کہ وہ ملکی دارالحکومت میں نظر انداز نہیں ہوں گے۔

Published: undefined

 اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اس دلدوز واقعے کو نظام کی مشترکہ ناکامی قراردیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی میں ایک عمارت کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ چند روز قبل بارش کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی تھی۔ میں تمام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ یہ انفراسٹرکچر کا منہدم ہونا ہے جو نظام کی مشترکہ ناکامی ہے۔ غیر محفوظ تعمیرات، ناقص ٹاؤن پلاننگ اور ہر سطح پر اداروں کی غیرذمہ دارانہ رویے کی قیمت عام شہری اپنی زندگی گنوا کر چکا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ محفوظ اور سہولیات کے ساتھ زندگی ہر شہری کا حق اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اس واقعے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھرنے سے تین طالب علموں کی موت کا واقعہ دل کو دہلا دینے والا ہے۔ میں مرنے والوں کی روح اور سوگوار خاندانوں کے لیے ایشور سے پرارتھنا کرتی ہوں۔ حال ہی میں ایک طالب علم کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ غفلت اور بدانتظامی کی انتہا ہے کہ جو بچے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں ان کی زندگیاں ان سے چھن رہی ہیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ یہ مجرمانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ اس کا احتساب ہونا چاہیے ۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جن علاقوں میں مقابلہ جاتی امتحان کی تیار کرنے والے طلبہ رہتے ہیں، وہاں سے ہر وہ تعمیر اور ہر وہ سرگرمی جو غیر قانونی ہو، اسے درست کیا جانا چاہئے۔ اپنی اس پوسٹ کے ساتھ پرینکا گاندھی نے اس واقعے پر احتجاج کرنے والے طلبہ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کوچنگ سینٹر میں قیام پذیر 3 طالب علموں کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined