قومی خبریں

راہل اور پرینکا نے آگرہ - لکھنؤ ایکسپریس وے حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا

لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ میں بہت سے لوگوں کی موت اور بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آگرہ- لکھنؤ ایکسپریس وے پرہولناک حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزوکی ہے۔

Published: undefined

راہل  گاندھی نے ٹویٹ کیا، "آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں سات لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میں تمام زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ زخمیوں کے علاج میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔‘‘

Published: undefined

دوسری جانب پرینکا گاندھی نے کہا کہ لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ میں بہت سے لوگوں کی موت اور بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ خدامرحوم کی روح کو سکون دے۔ سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined