نئی دہلی: منگول پوری میں رنکو شرما قتل معاملہ پر سیاست گرم ہے۔ ایک جانب جہاں بی جے پی اس معاملہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے میں مصروف ہے، وہیں دہلی میں بر سر اقتدار عام آدمی پارٹی بھی اس کو ہندو-مسلم کرنے میں پیچھے نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور ایم ایل اے راگھو چڈھا نے مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت رنکو شرما کے کنبہ کو ایک کروڑ روپے کی امداد دے۔ کیا عوام نے دہلی میں 100 فیصد سیٹیں دے کر مرکز میں بی جے پی حکومت اس لئے بنوائی تھی، تاکہ اس طرح کے قتل دہلی میں ہوں۔ انہوں نے ایک ٹی وی مباحثہ میں کہا کہ ’’کیا آج حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ ہم ہندوستان میں ’جے شری رام‘ کا نعرہ نہیں لگا سکتے، کیا ’جے شری رام‘ کا نعرہ ہم پاکستان میں لگائیں گے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے دہلی حکومت شہید ہونے والوں یا مرنے والے کورونا واریئرس کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے دیتی رہی ہے اس لئے بی جے پی رہنما کپل مشرا رنکو شرما کے اہل خانہ کو بھی دہلی حکومت سے ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں عآپ ایم ایل اے راگھو چڈھا نے اس معاملہ میں بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش تو کی، لیکن اس کو فرقہ وارانہ رنگ بھی دے دیا۔ واضح رہے انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق رنکو شرما کا قتل آپسی جھگڑے کی وجہ سے ہوا۔ اس میں فرقہ وارانہ کا دخل نہیں تھا۔ اب اس معاملہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
Published: undefined
راگھو چڈھا نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بنگال میں ’جے شری رام‘ کے نعرے اور بی جے پی کارکنان کے قتل پر بات کر رہے ہیں، لیکن دہلی میں رنکو شرما قتل کیس پر بی جے پی اور امت شاہ دونوں خاموش ہیں۔ رنکو شرما قتل کیس میں مرکزی وزیر داخلہ نے نہ تو اپنی سیاسی ذمہ داری نبھائی ہے اور نہ ہی پولیس کمشنر نے انتظامی ذمہ داری قبول کی ہے، اب تک کوئی بھی ان کے کنبہ کے ممبروں سے ملنے نہیں گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی رنکو شرما کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان اور ایم ایل اے راگھو چڈھا نے کہا کہ دہلی میں رنکو شرما کے قتل کے بعد ان کے کنبہ کے افراد کے کچھ بیانات آرہے ہیں۔ ان کے اہل خانہ اور ساس یہ کہہ رہے ہیں کہ رنکو شرما کو ’جے شری رام‘ کا نعرہ بلند کرنے پر مارا گیا تھا۔ اس کی سہی تحقیقات ہونی چاہیے، آخر سچ کیا ہے۔ ہم آج یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ کنبہ کے ذریعہ جو کچھ کہا جا رہا ہے اگر حقیقت میں ایسا ہوا ہے تو، اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ایسا ماحول بن رہا ہے، جسے ہم بھارتیہ جنتا پارٹی اور ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں۔ کیا ’جے شری رام‘ کا نعرہ دہلی اور ہندوستان میں نہیں لگ سکتا؟ کیا نعرہ لگانے والے کا قتل کیا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ دہلی کے اندر بھارتیہ جنتا پارٹی کی پولیس موجود ہے۔ دہلی کے اندر امن و امان قائم رکھنے کی ذمہ داری بی جے پی حکومت کی ہے۔ دہلی میں 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 7 لوک سبھا میں سے 7 سیٹیں دے کر بی جے پی کی مرکز میں حکومت تشکیل دی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined