ہندوستان میں رافیل جنگی طیارہ کے استقبال کی زور و شور سے تیاریاں چل رہی ہیں۔ فرانس سے 7 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے 5 رافیل جنگی طیارہ 29 جولائی کو ہندوستان پہنچنے والا ہے اور اسی دن وہ فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا۔ حالانکہ بیڑے میں شامل کیے جانے سے متعلق آفیشیل پروگرام اگست کے وسط میں کیے جانے کی امید ہے۔ بدھ کے روز ہندوستان پہنچنے والے سبھی رافیل طیارے کو انبالہ ائیر بیس پر رکھا جائے گا اور اس کے لیے سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
Published: 28 Jul 2020, 9:43 AM IST
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق رافیل کے ہندوستان پہنچنے سے قبل انبالہ ائیر بیس پر ہر طرح کے حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انبالہ ائیر بیس کے 3 کلو میٹر کے دائرے میں کسی بھی ڈرون کی موجودگی نہ ہو، اس سلسلے میں بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اگر کوئی بھی اس سلسلے میں لاپروائی کرتا ہے یا حکم کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: 28 Jul 2020, 9:43 AM IST
رافیل کی ہندوستان آمد سے متعلق انتظامات کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انبالہ کینٹ کے ڈی ایس پی رام کمار نے کہا کہ "انبالہ ائیربیس پر رافیل تعینات ہونا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ ہم نے ابھی سے رافیل کی سیکورٹی کے لیے کئی ضابطے تیار کیے ہیں۔ اگر کوئی بھی ان ضابطوں کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔"
Published: 28 Jul 2020, 9:43 AM IST
قابل ذکر ہے کہ رافیل جنگی طیارہ کو انبالہ ائیر بیس پر تعینات کیے جانے کی ایک خاص وجہ ہے۔ دراصل چین کی سرحد سے انبالہ ائیربیس کی دوری محض 300 کلو میٹر ہے۔ چونکہ اس وقت چین سے رشتے بہت اچھے نہیں ہیں اسی لیے احتیاطاً رافیل کو انبالہ میں رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔
Published: 28 Jul 2020, 9:43 AM IST
بہر حال، ہندوستان اور فرانس کے درمیان 36 رافیل جنگی طیارہ کا معاہدہ ہوا تھا اور بدھ کے روز 5 رافیل طیارے ہندوستانی زمین پر قدم رکھیں گے۔ 2021 کے آخر تک سبھی 36 طیارے ہندوستان کے حوالے کیے جانے ہیں۔ فرانس میں ہندوستانی سفارت خانہ نے اس سلسلے میں ایک پریس ریلیز بھی جاری کی ہے۔ اس کے مطابق 10 رافیل طیارے طے شدہ وقت کے مطابق تیار ہیں جن میں سے 5 ائیر کرافٹ ٹریننگ کے لیے فرانس میں ہی رکھا گیا ہے۔ 5 رافیل طیارہ ہندوستان بھیجا گیا ہے جن میں 2 ٹرینر ائیر کرافٹ ہیں اور 3 جنگی طیارے ہیں۔
Published: 28 Jul 2020, 9:43 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jul 2020, 9:43 AM IST