کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر دفاع نرملا سیتا رمن پر الزام لگایا کہ وہ رافیل سودے کے سلسلے میں بار بار جھوٹ بول رہی ہیں اور متعدد بار ان کا جھوٹ پکڑا جا چکاہے، اس لئے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
گاندھی نے وزیر دفاع پر طنز کرتے ہوئے انہیں ’رافیل وزیر‘ بتایا اور کہا کہ اس سودے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے اور ہر مرتبہ پکڑے جانے کی وجہ سے ان کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے اور انہیں ہر حال میں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
Published: 20 Sep 2018, 11:37 AM IST
گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا، ’’بدعنوانی کا بچاؤ کرنے والی آر ایم (رافیل منسٹر) کا جھوٹ ایک بار پھر پکڑا گیا۔ ہندوستان ایروناٹكس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سابق سربراہ کے ایس راجو نے ان کے اس جھوٹ کا پردہ فاش کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھسا کہ ایچ اے ایل کے پاس رافیل کو بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ ان (نرملا سیتا رمن) کی حالت غیر مستحکم ہو گئی ہے، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘‘
Published: 20 Sep 2018, 11:37 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Sep 2018, 11:37 AM IST