امبالہ: چین کے ساتھ لمبے وقت سے سرحد پر جاری تعطل کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ رافیل جنگی طیاروں سے فضائیہ کی طاقت اور صلاحت کئی گنا بڑھ گئی ہے اور یہ ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھانے والون کے لئے بڑا اور سخت پیغام ہے۔
فرانس سے خریدے گئے 36 رافیل جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ کے پانچ طیارے یہاں ایئرفورس اسٹیشن پر ایک تقریب میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورینس پارلے کی موجودگی میں فضائیہ کے گولڈن ایرو اسکواڈرن میں باضابطہ طورپر شامل کیے گئے ہیں۔ یہ پانچوں طیارے گزشتہ 27 جولائی کو ہندوستان لائے گئے تھے۔
Published: 10 Sep 2020, 2:45 PM IST
رافیل کو شامل کیے جانے سے پہلے ایئرفورس اسٹیش پر سبھی مذاہب کی طرف سے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں سبھی مذاہب کے نمائندوں نے اپنی اپنی عبادت کی۔ اس موقع پر رافیل طیاروں نے ہندوستان کے ملکی طیاروں تیجس کے ساتھ ساتھ سخوئی طیاروں کے ساتھ تال میل قائم کرتے ہوئے طاقت اور تال میل کا مظاہرہ کیا۔
Published: 10 Sep 2020, 2:45 PM IST
راج ناتھ سنگھ نے بعد میں فضائیہ کے فوجیوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے رافیل طیاروں کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے چین اور پاکستان کو بالواسطہ طور پر ایک سخت پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج ان کا شامل ہونا، پوری دنیا خصوصاً ہماری سالمیت کی طرف اٹھی نگاہوں کے لئے ایک ‘بڑا اور سخت‘ پیغام ہے ۔ ہماری سرحدوں پر جس طرح کا ماحول حالیہ دنوں میں بنا ہے، یا میں براہ راست کہوں کہ بنایا گیا ہے، اس لحاظ سے ان طیاروں کا شامل ہونا بہت اہم ہے۔‘‘
Published: 10 Sep 2020, 2:45 PM IST
فرانسیسی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ ’’آج کا دن ہمارے ملکوں کے لئے ایک کامیابی ہے۔ ہم مل کر ہندوستان - فرانس دفاعی تعلقات ک ایک نیا باب لکھ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ رافیل ایک طاقت ور طیارہ ہے جو فضائیہ کو نئی طاقت دے گا۔ فرانسیسی وزیردفاع نے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بیپن راوت، فضائی فوج کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور کئی دیگر معزز ہستیاں بھی موجود تھیں۔
Published: 10 Sep 2020, 2:45 PM IST
مسٹر سنگھ نے اپنے خطاب کے بعد فضایہ فوج کے 17 ویں اسکواڈرن گولڈن ایرو کے کمانڈنگ افسر گروپ کیپٹن ہرکیرت سنگھ کو رفائل جنگی طیاروں کو فضائیہ میں شامل کئے جانےسے متعلق دستاویز سونپے۔اس کے ساتھ ہی یہ طیارے باضابطہ طورپر فوج کے جنگی طیاروں کےبیڑے میں شامل ہوگئے۔
رفائل سے فضائیہ کو ملی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’مجھے امید ہی نہیں پورا یقین ہے کہ ہماری فضائیہ نے رفائل کے شامل ہونے کے ساتھ جو صلاحیت اور ٹیکنولوجی پر مبنی سبقت حاصل کی ہے اس سے فضائیہ کی صلاحٰت میں انقلاب آئے گا۔‘‘
Published: 10 Sep 2020, 2:45 PM IST
وزیر دفاع نے کہا کہ رفائل طیارہ فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہونا فرانس اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا،’’مضبوط جمہوریت کے تئیں ہماری عقیدت اور مکمل یقین میں امن کی دعا،ہمارے باہمی تعلقات کی بنیاد ہیں۔ دنیا میں تحفظ کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور جیو استراتجک مسئلے نئی نئی شکلوں میں ہمارے سامنے آرہے ہیں۔ان کا مسلسل سامنا کرتے ہوئے،ہم دو بڑی جمہوریت ایک مستقل ،فعال اور مستقبل میں بہتر تعلقات بنانے اور بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں۔‘‘
Published: 10 Sep 2020, 2:45 PM IST
مسٹرسنگھ نے کہا کہ فرانس اور ہندوستان دونوں نے نہ صرف ایک دوسرے کی ضرورتوں اور چیلنجوں کو گہرائی سے سمجھا ہے ،بلکہ ان سے نکلنے کی سمت میں قدم سے قدم ملاکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ملک آزادی ،برابری ،بھائی چارے اور واسودیو کٹمبکم کے اصول کو مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان خصوصی استراتکج حصہ داری ہے جو وقت کے ساتھ مسلسل مضبوط ہورہی ہے۔
وزیر دفاع نے فضائیہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وقت وقت پر اس نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب بدلتے وقت کے ساتھ ہمیں نئے چیلنجوں کےلئے خود کو تیار کرنا ہوگا۔
Published: 10 Sep 2020, 2:45 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Sep 2020, 2:45 PM IST
تصویر: پریس ریلیز