نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ایک فرانسیسی پورٹل کے ذریعہ کئے گئے ‘نئے انکشافات‘ کی بنیاد پر 2016 کے رافیل جنگی طیارہ سودے کے معاملے کی جانچ کی درخواست کرنے والی نئی عرضی کو خارج کر دیا۔
چیف جسٹس یو یو للت اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بنچ نے پپر کے روز عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تین ججوں کی بنچ کی طرف سے اسی طرح کی درخواستوں کو خارج کرنے کے سابقہ فیصلے کے پیش نظر اس معاملے کو فوری طور پر سماعت کے لیے قبول نہیں کیا جا سکتا۔
Published: undefined
وکیل ایم ایل شرما کی طرف سے دائر تازہ درخواست میں کہا گیا کہ رافیل جنگی طیارہ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے یہاں کے دلال لوگوں کو تقریباً 10 لاکھ یورو ادا کیے تھے۔ انہوں نے عرضی میں کہا کہ فرانس کے ایک پورٹل نے اس حوالے سے نئے انکشافات کیے ہیں۔
ایڈوکیٹ شرما نے بنچ کے سامنے بار بار التجا کی کہ رشوت کی ادائیگی کی پختہ اطلاعات ہیں اور سی بی آئی اور ای ڈی سے اس کی تحقیقات کے لیے کہا جا سکتا ہے، تاہم ان کی عرضی مسترد کر دی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز