مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں گزشتہ دن برپا ہوئے جس تشدد میں 17 سالہ نوجوان حارث کے ساتھ ساتھ ایک 65 سالہ ضعیف کی موت ہوئی، اس تشدد میں اورنگ آباد پولس کی بے حسی پر مبنی ویڈیو خوب وائرل ہو رہاہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ تشدد برپا کرنے والوں کے ساتھ پولس قدم سے قدم ملا کر چل رہی تھی۔ ہندی نیوز چینل ’اے بی پی‘ نے اس ویڈیو کو اپنے یو ٹیوب چینل پر ڈالا ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ تشدد پر آمادہ کچھ اشخاص گاڑیوں کے شیشے توڑ رہے ہیں اور پھر اس گاڑی کو نذرِ آتش بھی کر رہے ہیں لیکن پولس خاموشی سے دیکھ رہی ہے اور ان کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔
Published: undefined
حیرانی کی بات یہ بھی ہے کہ لوگوں نے پولس کو شرپسندوں کے تعلق سے جانکاری دینے کا دعویٰ کیا ہے لیکن پولس موقع پر کافی دیر سے پہنچی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پولس وقت پر آ جاتی تو نہ ہی اس قدر تشدد برپا ہوتا اور نہ ہی ملکیت کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا۔ قابل ذکر ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 11 اور 12 مئی کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں تقریباً 1000 کروڑ کی ملکیت کو نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined